: شہادت کندلہ:گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول شہادت کندلہ میں ہیڈماسٹرسمیت ٹیچنگ سٹاف کی کمی،سینکڑوں طلباءکی پڑھائی متاثر
450 طلباءکے لئے صرف 7ٹیچرز ہیں جن میں 3 پرائمری جبکہ 4 مڈل حصے کے لئے ہیں
()گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول شہادت کندلہ میں ہیڈماسٹرسمیت ٹیچنگ سٹاف کی کمی،سینکڑوں طلباءکی پڑھائی متاثر۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری شہادت کندلہ میں ہیڈماسٹر سمیت ٹیچنگ سٹاف کی کمی ہے اس وقت سکول میں 450 تقریبا زیر تعلیم ہیں جن میں پرائمری حصے میں 350 طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کے لئے صرف 3 اساتذہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو کہ350طلبا کے لئے ناکافی ہیں جس کی وجہ سے شہادت کندلہ و گردونواح سے آنے والے سینکڑوں طلباء کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہے اگر ان اساتذہ کی کمی کوبروقت پورا نہ کیا گیا تو سکول کا سالانہ رزلٹ متاثر ہو سکتا ہے اورطلباءکا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔اہلیان شہادت کندلہ نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ حالات کی نزاکت کا احساس کرکے فوری طور پر سٹاف تعینات کیا جائے۔