829

کراچی کے بعد جھنگ کے نوجوان کے اکاؤنٹ میں بھی کروڑ

*کراچی کے بعد جھنگ کے نوجوان کے اکاؤنٹ میں بھی کروڑ :: رپورٹ محمد حامد علی*

جھنگ :: کراچی کے بعد جھنگ کے رہائشی نوجوان کے اکاؤنٹ میں بھی کروڑوں روپے نکل آئے ،کروڑ پتی نکلنے والا نوجوان بی ایس سی پاس ہے جبکہ بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان بھی ہے ، اسے رقم منتقلی کا علم ایف آئی اے کی ٹیم کے پہنچنے پر ہوا۔
جھنگ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی نوجوان اسد علی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم پہنچی تو اسے علم ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ میں 17کروڑ 30 لاکھ روپے موجود ہیں ۔
تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے نوجوان اسد علی کو حراست میں لے لیا اور انہیں جے آئی ٹی ٹیم کا پروانہ بھی دیکھایا جس کے مطابق اسے کراچی طلب کیا گیا ہے۔
متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کی گواہی اس کے ہمسائے بھی دیتے ہیں کہ بیچارے نے بی ایس سی کر رکھی ہے اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ ہے ۔
نوجوان اسد علی کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جسے کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا اور رقم کے اصل مالک تک پہنچنے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں