971

کراچی بدنام زمانہ منشیات فروش جوڑے لڑکیوں سے منشیات فروخت کروانا شرو ع کردی

جعفر علی اور روزینہ خان نے لڑکیوں سے منشیات فروخت کروانا شروع کردی : رپوٹ شازیہ ایڈوکیٹ
گلستان جوہر میں فحاشی کا اڈا کھول لیا تھا جس کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد انہوں نے اڈا بند کردیا تھا
دونوں ملزمان کیخلاف لیاقت آباد تھانے میں منشیات فروشی کی ایف آئی آر درج ہے اور دونوں ضمانت پر کورٹ سے باہر آکر غائب ہوگئے تھے

کراچی
بدنام زمانہ منشیات فروش جوڑے جعفر علی اور روزینہ خان نے مینا بازار کریم آباد کے سامنے لڑکیوں ںسے منشیات فروخت کروانا شرو ع کردی،

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش جوڑا جسے ایس ایچ او وویمن عظمی خان نے منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 10فروری کو مینابازار کریم آباد کے سامنے سے گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کی تھی اور ان کا ریکٹ توڑ دیا تھا بعد ازاں وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوگئے تھے اس کے بعد انہوں نے گلستان جوہر میں فحاشی کا اڈا کھول لیا تھا جس کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد انہوں نے اڈا بند کردیا تھا اب ایک بار پھر منشیات فروش جوڑا منشیات فروخت کرنے کیلئے سرگرم ہوگیا ہے اور اس بار عائشہ اور ثناء نامی لڑکیوںکے ذریعے منشیات فروشی شروع کردی ہیں جو کہ ایک ان کی بھانجی اور دوسری بیٹی ہے،مذکورہ جوڑے نے اپنے خلاف کاروائی کرنیوالے دبنگ ایس ایچ او عظمی خان کیخلاف جھوٹی درخواستیں بھی دے رکھی ہیں اور عدالت میں ان کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے 22/Aکی پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے۔تا کہ آئندہ کوئی پولیس افسر ان کیخلاف کاروائی نہ کرے۔یاد رہے کہ دونوں ملزمان کیخلاف لیاقت آباد تھانے میں منشیات فروشی کی ایف آئی آر درج ہے اور دونوں ضمانت پر کورٹ سے باہر آکر غائب ہوگئے تھے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے تھے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے جس پر یہ عدالت میں پیش ہوکر اپنی صفائی دی اور اس کے بعد عدالت نے ضمانت میں توسیع کردی۔یاد رہے کہ جعفر علی جعلی عامل بھی رہاہے اور یہ جعفر بنگالی کے نام سے آستانہ بھی چلاتا رہاہے،اور اس نے متعدد خواتین کی عزتوں سے کھیلا ہے۔کچھ عرصہ قبل ہی ایک عورت کو ڈرا دھمکاکر اس کے شوہر اور گھر والوں سے الگ کرکے رکھا تھا اور اسے خلع دلوا کر اس سے شادی کرنے کا خواب دکھا کر اس سے جنسی زیادتی کرتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں