879

اعلی افسران کی بے حسی طلباء کھلے آسمان تلے علم حاصل کرنے پر مجبور

عبدالحکیم رپورٹ :آصف علی خان
گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول موضع گوبند گڑھ عبدالحکیم ضلع خانیوال میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کی بے حسی طلباء کھلے آسمان تلے علم حاصل کرنے پر مجبور ہیں
وزیرِاعلٰی پنجاب کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ محض نعرہ ہی نکلا، عبدالحکیم کے نواحی علاقہ موضع گوبند گڑھ ، تحصیل کبیروالہ ضلع خانیوال میں گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول نذیر جٹ کے سرکاری سکول میں غریبوں کے بچے طلباء و طالبات کھلے آسمان تلے اپنی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کی بے حسی علاقہ مکین لوگوں کے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود بھی سکول کی بلڈنگ کا کام شروع نہہو سکا
تفصیلات کے مطابق
دو ماہ قبل کلاس روم کى چھت گرگئی تھی تا حال ابھی تک سکول کے نیا کمرے کو تعمیر کرنے کا کام شروع نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے بچے شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں
جس کی وجہ سے موسمی اثرات سے بچے مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔متعدد بار سکول انتظامیہ کی جانب سے حکام بالا کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا
مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی
اہل علاقہ کا شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈى سى او خانیوال اور وزیر تعلیم سے نوٹس لے کر فوری طور پر سکول کو عمارت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں