787

شادی کی تقریبات میں صرف مشروب پیش ہوگا،جہیز سے متعلق اعلان کی بجائے کیا ہونے لگا

*شادی کی تقریبات میں صرف مشروب پیش ہوگا،جہیز سے متعلق اعلان کی بجائے کیا ہونے لگا؟غریب والدین کو نئی مصیبتوں نے آن گھیرا*

اسلام آباد:: 7 ماہ قبل منظور ہونے والے میرج ایکٹ کا نفاذ خیبرپختونخواہ میں نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 7 ماہ قبل ایک میرج ایکٹ منظور کیا گیا تھا جس کا تاحال نفاذ نہیں ہو سکا۔ اس ایکٹ کے تحت دعوت ولیمہ کی مخصوص ڈشز میں چاول ، سالن، روٹی اور میٹھے کی ایک ڈش شامل ہو گی۔مہندی ، بارات اور نکاح کی تقریبات میں صرف مشروبات پیش کیے جا سکتے ہیں۔والدین اور رشتہ دار دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد کا تحفہ نہیں دے سکتے۔ جہیز مانگنےکی صورت میں 3 لاکھ روپے جرمانہ اور 2
ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس ایکٹ کے تحت شادی کی تمام تر تقریبات رات 11 بجے سے پہلے ختم کرنے کو ضروری قرار دیا گیا تھا۔ میرج ایکٹ کے منظور ہونے پر غریب اور متوسط طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ۔لیکن افسوس میرج ایکٹ کی منظوری کے 7 ماہ بعد بھی یہ ایکٹ خیبرپختونخواہ میں نافذ نہیں کیا جا سکا۔جس کی وجہ سے صوبائی حکومت سخت تنقید کی زد میں ہے اور اس ایکٹ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں