767

موسم تبدیل،گرمیوں کی ملبوسات کی مانگ میں اضافہ

موسم تبدیل،گرمیوں کی ملبوسات کی مانگ میں اضافہ::::: رپوٹ محمد ظفر زریں
کاروباری مراکز میں لان،لٹھا ،کاٹن سمیت نئی ڈیزائنگ اور دیدہ زیب ورائٹی سج گئی
سندیلیانوالی

موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی گرمیوں کے ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا،کاروباری مراکزمیں لان،لٹھا ،کاٹن سمیت نئی ڈیزائنگ اور دیدہ زیب ورائٹی سج گئی ،مارکیٹوں میں بھی خریدارروں کا رش بڑھ گیا ہے ۔علاوہ ازیں شہر میں بیسیوں مقامات پر گرمیوں کے کپڑوں کی خریدو فروخت کا کام جاری ہے۔ موسم گرما کے ملبوسات کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے بعد مارکیٹوں میں لان،لٹھا،کاٹن سمیت گرمیوں کی ورائٹی سج گئی، بازاروں میں بھی رش رہنے لگا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ مردانہ کپڑوں میں لٹھا،لان،کاٹن کی ڈیمانڈ ہے لیکن سفید لٹھا اور کاٹن کا گاہک زیادہ ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ مارکیٹوں میں لان کا زنانہ سوٹ900سے4500میں فروخت ہورہا ہے ۔لیڈیز 4پیس سوٹ2500 سے 5 ہزار میں بک رہا ہے،مردانہ واش اینڈ وےئر ،لان،کاٹن،کھدر سوٹ 4500روپے تک بیچا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں