839

لاہور ہائی کورٹ نے ہیلمٹ کے بعد بیک مرر کے بغیر موٹرسائیکل کے چالان کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے ہیلمٹ کے بعد بیک مرر کے بغیر موٹرسائیکل کے چالان کا حکم دے دیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکار معطل بھی ہو سکتے ہیں۔ بیورو چیف اصف علی خان
صرف ہیلمٹ پہن کر ہی جان نہیں چھوٹے گی بیک مرر لگانا بھی ضروری ہے ۔ موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے اقدامات کا حکم دیدیا۔
ہیلمٹ کی پابندی کرنے والا بھی شاید ہی کوئی موٹرسائیکل سوار بیک مرر استعمال کرتا ہو لیکن اب قانون پر پورا عملدرآمد کرنا لازم ہو گا ورنہ چالان کی پرچی تھما دی جائے گی پھر چاہے آپ پولیس اہلکار ہی کیوں نہ ہوں۔
ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی اکبر ناصر کہتے ہیں کہ عدالت نے ہیلمٹ اور بیک مرر استعمال کرنے کا کہا ہے، یہ سیفٹی کے لیے ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ عدالت نے کہہ دیا ہے کہ پولیس والے اگر عمل نہیں کریں گے تو ان کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی ہو گی۔
ہیلمٹ کے بعد شہری ایک اور پابندی کی چار و ناچار حمایت کرنے پر مجبور ہیں ۔ کہتے ہیں کہ ہیلمٹ میں پیچھے نظر نہیں آتا، بیک مرر سے ایسا کرنا آسان ہو جاتا ہے، اس لیے بیک مرر بہت ضروری ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے کیس میں جسٹس علی اکبر قریشی نے ری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں