883

کراچی بلدیاتی لوکل گورنمنٹ سسٹم کی مکمل تفصیل جانیئے

*
اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او تحصیل ناظم(چیئرمین) کے ماتحت ہوں گے۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر سوشل سروسز ایڈمنسٹریشن جبکہ ٹی ایم او میونسپل سروسز میں اداروں کی رپورٹ تحصیل ناظم کو پیش کریں گے : رپوٹ شازیہ ایڈوکیٹ
تحصیل ناظم تحصیل لوکل گورنمنٹ کے سربراہ جبکہ ویلج ناظم تحصیل کونسل کے ممبر ہوں گے۔
ویلج کونسل کے ممبران کی تعداد 6 یا 7ہوگی اور جن میں 2 جنرل جبکہ 1 خاتون،یوتھ،کسان اور اقلیتی(جہاں ہو) ممبر ہو گا جبکہ
جنرل کونسلرز میں زیادہ ووٹ لینے والا ویلج ناظم بھی ہو گا اورتحصیل کونسل کا ممبر بھی۔
تناسب کے حساب سے ویلج کونسل سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین مخصوص نشست پر تحصیل ممبر منتخب ہوں گی۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیسن،محکمہ صحت(بی ایچ یوز،آر ایچ سیز اور تحصیل ہیڈ کوآٹرز)،
سوشل ویلفیئر،سپورٹس،کلچر،یوتھ افیئرز،محکمہ زراعت،محکمہ بہبود آبادی،میونسپل سروسز، واٹر سپلائی اینڈ سینینٹیشن کمپنیز،دیہی ترقی،ٹی ایم ایز،پبلک ہیلتھ،پلاننگ،فنانس،ہیومن ریسورس اور دیگر محکمہ جات براہ راست تحصیل ناظم کے ماتحت ہوں گے
جن میں ملازمین کے ساتھ ای اینڈ رولز کے تحت تحصیل ناظم کو کاروائی کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔
ویلج کونسل کی کم ازکم آبادی 5ہزار سے لے کر زیادہ سے زیادہ 15 ہزار تک ہو گی۔۔
*ذرائع*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں