725

چیف یگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر صدارت اہم اجلاس

خانیوال چیف یگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر صدارت موجودہ حالات اور محکمہ صحت کی ذمہ داریوں کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فضل الرحمان بلال، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ابرار اقبال، ڈاکٹر شہزاد سرور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ضروری فیصلے، اقدامات اور ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے تحصیل لیول پر ریپڈ ریسپانس ٹیم تشکیل دے دی گئی جو کہ تمام فیلڈ سٹاف پر مشتمل ہوگی جس میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز، ایس آئیز، سی ڈی سی سپروائزرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل ہوں گی جو کہ social distance برقرار رکھتے ہوئے اپنے علاقے کے مکینوں پر کڑی نگاہ رکھیں گے اور کسی فرد میں کرونا کی علامات کی صورت میں وہ اپنے ٹیم لیڈر کو انفارم کریں گے۔Rapid response team کے لیڈر اپنے ایریا کے quarantine center کو بھی مانیٹر کریں گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں