235

خواتین اس معاشرے کا اھم حصہ ھیں رپوٹ جعفر راجپر

خواتین اس معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں.
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت پر بات کرتے ہوئے مقررین اور خواتین ٹیچرز نے اس دن کے حوالے بات کی.تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی نے شرکت کی اس موقع پر تقریب میں شامل ٹیچرز اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئیے خواتین کے حقوق کی پامالی نہیں کرنی چاہئیے خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں جو گھروں میں تمام کام سر انجام دینے کیساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبہ ہائے جات میں تمام تر کام سر انجام دیتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں زندگی کے مشکل حالات میں بھی خواتین اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں وفا داری میں بھی خواتین ایک مثال ہیں لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ خواتین کو زمانہ جہالت کے بعد بھی آج حقیر ہی سمجھا جاتا ہے. دنیا میں خواتین کی خدمات دیکھی جائیں تو کسی طرح بھی مردوں سے کم نہیں ہمیں اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے تعلیم یافتہ خاتون چاہیے عملی طور پر کام نہ بھی کرتی لیکن اچھی ماں ضرور ثابت ہوتی ہے اچھی ماں اور اچھی پرورش ہی اچھے معاشرے کو جنم دے سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں