536

پاکستانی فائٹر ایئر کرافٹ جب بھی کریش ہوتا ہے اکثر پائیلٹ شہید ہو جاتے ہیں جانئیے اندورنی کہانی ایسے کیوں ھوتا ھے : رپوٹ شوکت عباس گل

اندین پائلٹ کیوں محوظ رہتا ہے
پاکستانی فائٹر ایئر کرافٹ جب بھی کریش ہوتا ہے اکثر پائیلٹ شہید ہو جاتے ہیں
جبکہ انڈین فائیٹر ایئر کرافٹ جب بھی کریش ہوا، پائیلٹ ہمیشہ محفوظ رہا، آپ ریکارڈر اٹھا چیک کریں یقینا میری بات سے اختلاف نہیں کر سکیں گے
اس کی وجہ؟
میں اب اس کی وجہ بتاتا ہوں
انڈین پائیلٹ کو جب پتہ چلتا ہے کہ میرے جہاز میں مسئلہ آگیا ہے تو وہ فورا (ejection) ایجیکشن کر جاتا ہے وہ یہ نہیں سوچتا کہ جہاز کتنا مہنگا ہے؟ جہاز آبادی پہ گرتا ہے یا ویرانے میں، سب کچھ جائے بھاڑ میں، وہ کیونکہ کافی بلندی پہ ہوتا ہے اس لئے safe ejection ہوجاتی ہے اور پائیلٹ لتا منگیشکر کا گانا گنگناتا ہوا پیرا شوٹ کے ساتھ زمین پہ پہنچ جاتا ہے
جب پاکستانی پائیلٹ کو پتہ چلتا ہے کہ جہاز میں مسئلہ آگیا ہے تو اس کی پہلی کوشش ہوتی ہے جہاز کسی بھی طریقے سے بیس تک پہنچ کر لینڈ کر جائے تاکہ ملک و قوم کا اثاثہ بچ جائے
پہلی کوشش میں اگر ناکام ہو جائے تو اس کی دوسری کوشش ہوتی ہے کہ جہاز کہیں آبادی پہ نہ گر جائے، اسی کشمکش میں جہاز زمین کے بہت قریب آ چکا ہوتا ہے
اس بیچارے کے پاس safe ejection کا کوئی آپشن نہیں رہتا، ایک محب وطن پائیلٹ اپنی قوم کا اثاثہ اور سویلین آبادی کے کو بچانے کے چکر میں اپنی جان دے کر اپنے رب کے حضور سرخرو ہو جاتا ہے
پاکستانی پائیلٹ چاہے تو وہ بھی انڈین پائیلٹ کی طرح سب سے پہلے خود کو بچا سکتا ہے
وہ سوچ سکتا ہے کہ میرے بعد میرے بچوں کا کیا بنے گا؟
لیکن
اسے قوم کا اثاثہ اور قوم ، اسے اپنی جان سے عزیز ہوتی ہیں

کیا خاک وہ جینا ؟ جو اپنے لئے ہو
خود مٹ کے کسی اور کو مٹنے سے بچا لے

خدارا اپنی فوج کی قدر کیجئے، یہ بات میں ہم سب کے مشترکہ فائدے کے لئے کہہ رہا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں