475

وسیلہ فاؤنڈیشن کی جانب سے کئی بچوں کو کتابیں یونیفارم اور کئی مریضوں کو مفت ادوایات فراہم کی گئی مکمل تفصیل اس رپوٹ میں

سعید بٹ شہید فری میڈیکل فری تعلیم پروگرام کے تحت وسیلہ فاؤنڈیشن ابتک لاتعداد بچوں اور لاتعداد مریضوں کو ادوایات فراہم کر چکا ھے
گزشتہ یوم بھی دو مریضوں کو 3200 روپے کی ادوایات اور 3 بچوں کو 3000 ہزار کی یونیفارم لیکر دی گئی
ساجد ساہی جٹ مرحوم کے نام سے منسوب پروگرام میں ضرورت مند افراد کو روزانہ دوپہر اور شام کا کھانا مفت کھلایا جاتا ھے
اگر آپ کے اردگرد عبدالحکیم کی حدود میں کوئی مستحق مریض معذور یا کوئی مستحق بچہ تعلیم حاصل کرنے میں کوئی مدد چاہتا ھو تو وسیلہ فاؤنڈیشن سے رابطہ کرے
وسیلہ فاؤنڈیشن ہر ماہ 5 تاریخ سے 10 تاریخ تک معذور افراد میں راشن تقسیم کرتا ھے اگر آپ کے اردگرد کوئی معذور ھو جسے راشن کی ضرورت ھو تو وسیلہ فاؤنڈیشن کو آگاہ کریں

ہم رب ذوالجلال کے شکر گزار ہیں اور اپنے دوستوں کے شکر گزار ھیں جن کی بدولت خیر کے کاموں کا سلسلہ جاری ھے
ہم تنقید کرنے والوں
مخالفت کرنے والوں
ہمارے متعلق لوگوں کو گمراہ کرنے والوں
کے بھی شکر گزار ھیں
خیر اور شر کا سلسلہ ازل سے جاری ھے اور ابد تک جاری رھے گا
آپ بھی ایک کوشش کریں اپنے اردگرد اپنے محلہ داروں رشتہ داروں میں اگر کوئی سفید پوش ضرورت مند ھے تو انکی خود مدد کریں

وسیلہ فاؤنڈیشن

03008397902
03145805555
آصف علی خاں
طلحہ راجپوت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں