399

ایک محنت کش سفید پوش کی درد بھری داستان جو معذوری کی وجہ سے فاقوں پر اگیا مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ھے

پلیز پوسٹ شئیر کر دیں
(وسیلہ )
فرمان حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ ھے کہ اپنے دن کی ابتدا صدقہ سے کیا کرو تاکہ مصیبتوں سے محفوظ رھو
تقدیر اور اللہ کی ازمائش سے ہمیشہ اللہ کی پناہ اور اللہ کا فضل مانگنا چاھئے تاکہ جو مصیبتیں اپ اپنے ارگرد دیکھتے ھیں ان سے محفوظ رھیں

اللہ تعالی نے قران کریم میں ہر صاحب استطاعت کو حکم دیا ھے کہ اپنے سے کمزوروں یتیموں مسکینوں محتاجوں مسافروں رشتہ داروں محلہ داروں کا خیال رکھیں اور انکی کفالت کریں شافع محشر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کی کئی بار
رحمت دو عالم خاتم النبین نے قرض لیکر بھی ضرورت مند سائل کی مدد کی
معاشرے کا مالدار طبقہ جب صدقہ زکواة دینا بند کر دیتا ھے تو معاشرے میں سماجی جرائم جنم لیتے ھیں
اج کئی جرائم پیشہ لوگوں اور قحبہ خانوں کو چلانے والے افراد کے پیچھے بھوک کی کہانی ھے جب گھر میں بھوک ناچ رھی ھو تو گناہ مشکل نہیں لگتا اپنے بچوں کے پیٹ بھرنے کے لیے دوسروں کا پیٹ کاٹنا اسان ھو جاتا ھے

( وسیلہ ) عرصہ دراز سے معاشرے کے کمزور سفید پوش مستحق خاندان جو (بھیک نہیں مانگتے ) کی بہتری کے لیے کوشاں ھیں
( وسیلہ ) کا یہ فلاحی سفر مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ھے اللہ کے فضل و کرم سے عبدالحکیم میں ہم کافی سارا فلاحی کام اپنی ذاتی امدن سے کرتے ھیں اس کے بعد ہم مخیر حضرات کے شکر گذار بھی ھیں جب بھی ہم مستحق سفید پوش افراد کی مدد کی اپیل کرتے ھیں تو دوست احباب اور مخیر حضرات تعاون کر دیتے ھیں

( وسیلہ ) کی کوشش ھوتی ھے جس ضرورت مند کے لیے اپیل کی جارھی ھے اپ خود ان تک پہنچ کر انکی مدد کریں

اپ سے گزارش ھے جو زکواة اپ نے سال میں ایک بار جمع کر کے دینی ھوتی ھے اس میں سے گاھے بگاھے جن کے لیے اپیل کی جاتی ھے اس سے انکی مدد کر دیا کریں

یہ بھائی جس کے لیے اپیل کی جارھی ھے 2 ماہ سے چارپائی پر ھے یہ بھائی عبدالحکیم شیراز اباد کا رہائشی ھے لائن کراس کرتے ھوے پھسلنے کی وجہ سے اسکے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی ( وسیلہ ) اپنے محدود وسائل سے 3 ہفتوں سے اسکے علاج معالجہ میں اس بھائی کی معاونت کر رھا ھے اس بھائی کی مالی حالت بہت خراب ھے
یہ پاپڑ فروش تھا
اس بھائی کو علاج معالجہ اور راشن کے لیے 10 ماہ مستقل مدد کی ضرورت ھے اس کے رشتہ دار بھی انتہائی غریب ھیں وہ اس بھائی کی کفالت نہیں کر سکتے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ھے تاکہ( وسیلہ ) اس بھائی کی مدد جاری رکھ سکے
ضروری نہیں اپ لاکھوں سے مدد کریں اپ 15 دن کی ادوایات 15 دن کا راشن بھی لیکر دے سکتے
جو بھی اس کا مستقل علاج کرواے یا اسکی مدد کرنا چاھے اسے اس بھائی کی تمام تفصیلات انبکس کر دی جاے گی

اپ ہمیں بذریعہ موبی کیش یا بنک اکاونٹ بھی رقم دے سکتے ھیں
وسیلہ ویلفیئر ٹرسٹ عبدالحکیم
03008397902
03145805555
آصف علی خان
طلحہ راجپوت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں