بنام ڈی پی او خانیوال
بنام ایس ڈی پی او کبیروالا
تھانہ عبدالحکیم کی کارکردگی
چوری و ڈکیتی سرقہ بالجبر کی ایف ائی ار کا اندراج نا ھونا
چوری وڈکیتی سرقہ بالجبر میں تفشیشی افسران کی عدم دلچسپی صفر گرفتاری صفر ریکوری
ضلع خانیوال میں محدود تر وسائل کے باوجود اگر کوئی ادارہ اچھا کام کر رھا ھے تو وہ ادارہ پولیس کا ادارہ ھے اگر کسی ادارے کے ملازمین سخت ترین ڈیوٹی کرتے ھیں تو وہ ادارہ بھی پولیس کا ھے
مگر جتنے جرائم پیشہ عناصر ھیں اور جتنی پولیس سے توقعات ھیں ان پر پولیس کبھی پورا نہیں اتری
راقم بطور رپوٹر کئی ایس ڈی پی اوز کے انٹرویوز کر چکا ھے سب ایس ڈی پی اوز سروس کے اخری حصے میں تھے اور سب سسٹم سے بیزار نظر اے جرائم ختم کرنے کی کوئی امنگ کوئی جذبہ ان میں نہیں تھا
اس وقت کبیروالا سرکل میں نوجوان ایس ڈی پی او موجود ھیں مگر افسوس ھے کہ تھانہ عبدالحکیم میں جرائم کرائم کی شرح بڑھی ھے کم نہیں ھوئی سابقہ ایس ایچ او عبدالحکیم شوکت سنپال ایف ائی ار کے اندراج میں تاخیر نہیں کرتے تھے مگر اس وقت تھانہ عبدالحکیم میں ایف ائی ار کا اندارج بہت مشکل ھو گیا ھے عبدالحکیم میں گزشتہ چند ماہ میں ڈکیتی کی کئی وارداتیں ھوئی ھیں مگر سائل دھکے کھا کھا کر تھک گئے ایف ائی ار نا کروا سکے
گزشتہ کچھ ہفتوں میں
نصیر احمد ولد منظور قوم ہراج کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ھوئی
محمد اصف ولد محمد نور سکنہ مخدوم پور کے ساتھ بائی پاس ریلوے پھاٹک پر ڈکیتی کی واردات ھوئی
جہانزیب ولد خضر حیات سے ڈکیتی کی واردات ھوئی
مگر ان کی ساری کوششوں کے باوجود ایف ائی ار کا اندراج نا ھو سکا
جناب ایس ڈی پی او سرکل کبیروالا
جناب ڈی پی او خانیوال
اپ سے گزارش ھے پولیس اور عوام میں فاصلے بڑھ چکے ھیں کھلی کہچریوں کی بدولت عام سائل اپ تک پہنچ جاتے تھے جو اب لگ نہیں رہی عوام کو حصول انصاف کے لیے گراس روٹ سے ھی پیسے لگانے پڑ رھے ھیں عوام کے ذہن میں پولیس کے رویہ سے یہ بات ذہن نشین ھو گئی ھے کہ تھانہ میں پیسے دیں گے تو ھی کام ھو گا
سائل حصول انصاف کے لیے دربدر ھیں تھانہ کے اکثر ملازمین ظالموں کے سہولت کار بن جاتے ھیں اکثریت سائل اور مظلوم انتہائی غریب لوگ ھوتے ھیں وہ تھانے کی سیڑھیاں چڑھنے سے بھی گھبراتے ھیں
جناب ڈی اہس پی صاحب
جناب ڈی پی او صاحب
اپ کے پاس وسیع تر اختیارات ھیں اپکی جنبش قلم اور ایک حکم سے حصول انصاف آسان ھو سکتا ھے خدارا مظلوم عوام کی داد رسی فرمائیں عام لوگوں کے لیے حصول انصاف اسان بنائیں
وسیلہ نیوز
03008397902
03145805555
آصف علی خان
طلحہ راجپوت