306

چوہدری محمد رشید صدر پریس کلب کچاکھوہ کا تعارف مہر فیصل حیات کی قلم سے جانئیے اس لنک میں

قلم قبیلہ سروے!
Episode 25 Last part
چوہدری محمد رشید
صدر پریس کلب کچاکھوہ
جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایگزیکٹو ممبر پاکستان میڈیا کونسل
نمائندہ خبریں کچا کھوہ
فون نمبر :
اکثر لوگ کہتے ہیں کہ آپ خبریں اخبار کو اپنے بزنس کے تحفظ اور پرموٹنگ میں استعمال کر رہے ہیں جبکہ اصل صحافت کی طرف آپ کا دھیان کم ہے اس میں کیا حقیقت ہے؟
جواب:
یہ سراسر غلط بیانی ہے میں نے کبھی صحافت کو بزنس کے لیے استعمال نہیں کیا سپرے بیج اور کھاد کے کام میں ہمیشہ کوالٹی کو مدنظر رکھا کبھی صحافت کی آڑ میں غلط کاروبار نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کسی کمپنی سے کوئی فراڈ کیا الحمدوللہ اس حوالے سے میرا ریکارڈ گواہ ہے

رشید صاحب آپ المدد فٹ بال کلب کچاکھوہ کے جنرل سیکرٹری ہیں المدد فٹ بال کلب علاقہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے کیا کردار ادا کر رہا ہے ؟
جواب :
المدد فٹ بال کلب کچاکھوہ رجسڑڈ ہر سال ٹورنامنٹ کرواتا ہے جس میں پورے پاکستان سے فٹ بال کی رجسڑڈ ٹیمیں جن میں واپڈا ریلوے آرمی شامل ہےحصہ لیتی ہیں اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے پورے پنجاب سے لوگ آتے ہیں المدد فٹ بال کلب کچا کھوہ کا نام پورے ملک میں روشن کر رہا ہے
پاک سوشل ویلفئیر سوسائٹی کچا کھوہ کے سرپرست اعلی ہیں پاک سوشل ویلفئیر کچا کھوہ کی عوام کے لیے کیا خدمات سر انجام دی رہی ہے
جواب:
پاک سوشل ویلفئیر نے این جی اوز کے اشتراک سے فری آئی کیمپ لگائے ہیں میڈیکل فیلڈ میں کافی کام کیا ہے جس کی تشہیر نہیں کی پردہ داری میں رہتے ہوئے بہت سارے فلاحی امور سر انجام دیئے ہیں
کورونا وائرس کے حوالے سے پڑھنے والوں کو کیا پیغام دیں گے ؟
کورونا وائرس عالمی وبا ہے جو باہمی میل جول سے پھیلتی ہے
گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنائیں مزدور طبقہ دیہاڑی طبقہ کی ممکنہ امداد کریں

قلم قبیلہ سروے کے بارے میں کیا رائے دیں گے کیا قلم قبیلہ سروے مثبت پیغام پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ؟
جواب:
قلم قبیلہ سروے مہر فیصل حیات کی بہترین کاوش ہے جس میں وہ ہر علاقہ سے صحافتی سماجی رفاعی سیاسی شخصیات کی رائے آپ تک پہنچا رہے ہیں اس میں پڑھنے والوں کے لیے بہت بڑا پیغام ہے خاص نئے لکھنے والے صحافی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں دوسری بات قلم قبیلہ سروے مثبت صحافت کرنے والے روشن چہرے عوام کے سامنے لا رہا اور زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے یہ قلمی جہاد ہے جو اس نازک دور میں قلم قبیلہ سروے سر انجام دے رہا ہے
انٹرویو چوہدری محمد رشید
ہوسٹ مہر فیصل حیات
معاون خصوصی سید قسور علی شاہ
ترتیب و اہتمام درکھانہ نیوز پیشکش قلم کی آواز
03453536370

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں