1,467

خانیوال میں قرنطینہ کے مکینوں کو تمام سہولیات دی جائیں،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ نوجوان کو گلے میں درد پر 26 مارچ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹس کرانے پر اس کی رپورٹ پازیٹو نکلی – ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ نوجوان کے اہلخانہ کے 15 افراد کو بھی خانیوال پبلک سکول میں قائم قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کو ایس او پیز کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں – ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈائون کے دوران انتظامیہ سے تعاون کریں۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے 14ایٹ آر گل آباد کے رہائشی سپین پلٹ نوجوان عمران حسین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد علاقہ میں کا دورہ کیا اور علاقہ میں لاک ڈائون اور مکینوں کی سکریننگ کا جائزہ جائزہ لیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات بھی دیں ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ محکمہ صحت کی پانچ ٹیموں کی سکریننگ کیلئے ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں