لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کا ہر سپاہی موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے رپوٹ اصف علی خان
اور ہر قسم کے تعاون کے لیے پیش پیش رہے گااور حکومت پنجاب کی سربراہی میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔ عوامی خدمت اور شہریوں کو پولیس سروسز سے متعلق بروقت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ تھانوں کی سطح تک ایس ایچ اوز کی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار کے سنٹرل پولیس آفس لاہور کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کو صوبے بھر کے امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب پولیس کی خدمت مراکز میں شروع کی گئی تمام سروسز کے لیے نئی ایپ کا افتتاح کیا۔ان ایپس کا بنیادی مقصد لوگوں کو گھر بیٹھے اپنے مسائل کے حل اوران پر ہونے والے اقدامات کی پراگرس کے بارے میں آگاہ رکھنا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے سینٹرل پولیس آفس میں قائم آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 8787اور مانیٹرنگ سیل کا بھی دورہ کیا جس کے دوران آئی جی پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ان کیے کام کرنے کے طریقہ کار اور اس سلسلے میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی ری ویمپنگ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کے دورے کے دوران انہیں پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم کے نمونے پیش کیے گئے جس پر وزیر اعلیٰ نے نئے مالی سال کے آغاز پر یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔اس سلسلے میں مختلف نمونے پیش کئے گئے جن میں سے نیوی بلیو پینٹ اور لائٹ بلیو شرٹ پر مشتمل یونیفارم کی منظوری دی گئی ہے۔ بعد ازاں سی پی او کے کمیٹی روم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پولیس نظام میں اصلاحات اور دیگر پہلوو ¿ں خصوصی طور پر ٹریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ ٹریننگ کورسز میں آپ کی ہدایات کے مطابق پولیس کے رویوں میں بہتری لانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور ٹریننگ کورسز میں بھی اسے شامل کیا گیا ہے۔ آخر میں آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے وزیر اعلیٰ کو پنجاب پولیس کی جانب سے روائتی شیلڈ پیش کی۔
لاہور(کرائم رپورٹر)آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاکیس، احتساب عدالت نےعبدالعلیم خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔ واضح رہے آج عبدالعلیم خان کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کے راستےکنٹینرز لگاکر بند کر دیئے گئے تھے۔پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آئی جی آفس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نےسنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیااس موقع پر عثمان بزدار کو افسران نےسکیورٹی امورکے حوالے سےبریفنگ بھی دی۔ اس موقع پرہوم سیکرٹری سمیت، تمام ڈی پی او، ا?ر پی اوز بھی موجود رہے۔
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے کار چور گروہ کو گرفتار کرلیا گیاگروہ 10سے15 لگڑری گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث تھا۔ کار چور گروہ AVLS، CIA سمیت مختلف تھانوں کو مطلوب تھا۔گروہ وارداتوں کے لیے مہران کارکا استعمال اور قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے ہر ہفتے نمبر بھی تبدیل کرلیتے تھے۔تفتیشی اداروں کی درخواست پر گاڑی اور گروکی معلومات اتھارٹی نے اپنی سرویلنس ٹیمز کو فراہم کیں۔ سیف سٹی کے وہیکل ٹریکنگ سنٹر نے گروہ کے طریقہ واردات اور راستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد کاہنہ کے قریب گاڑی کیمروں میں نظر آتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو PRU کے ذریعے گرفتار کروایا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کاکہنا تھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہر کو محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہے:
لاہور(کرائم رپورٹر )باغبانپورہ کے علاقے میں تیز رفتار مزدہ اور رکشے کے تصادم کے درمیان 50 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ مزداڈرائیور مزدا چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کے قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے لنک کے روڈ پر تیز رفتار مزدا موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر رکشہ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں نامعلوم.50.سالہ رکشہ ڈرائیور سر میں چوٹ لگنے کے بعد موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ ڈرائیور مزدا چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ ?ر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جب?ہ مزداکو تھانے منتقل کرکے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی
لاہور(کرائم رپورٹر )شا?در? ٹاو ¿ن کے علاقے میں گھر کے سامنے کھڑے ہونے کے تنازع پر جھگڑے کے دوران خاتون سمیت تین افراد ذخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون کے علاقے نے محلہ دار اقبال نے اوباش لڑکوں کو گھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کیا جس پر ان کا جھگڑا ہو گیا اس دوران اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے 24 سالہ نادیہ.عرفان بٹ اور فیاض کو زخمی کردیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر ) غالب مارکیٹ پولیس نے علاقہ غیر سے شہر میں اسلحہ لانے والے ملزم کو گرفتار کر کے کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گلبرگ عبدالوہاب کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے مشکوک کار کو روکا جس سے دورانِ چیکنگ اسلحہ کی بڑی کھیپ برا?مد ہوئی۔برا?مد اسلحہ میں پستول، ا?ٹومیٹک رائفلز اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں،پولیس نے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔اے ایس پی کے مطابق ملزم راشد مسعود علاقہ غیر سے اسلحہ لا رہا تھا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی وردی ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دے دی۔ پولیس افسران کے اجلاس میں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا جبکہ اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کی جائے جس پر وزیراعلیٰ نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومتی جاری کردہ بیان کے مطابق نئے مالی سال سے پولیس کی یونیفارم تبدیل ہو جائے گی۔ نئی یونیفارم میں اسلام آباد پولیس کی طرز پر گہرے نیلے رنگ کی پینٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق نئی یونیفارم سے پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔
لاہور(کرائم رپورٹر )سول لائن کے علاقے.میں 3 بچوں کے باپ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے ڈیوس روڈ کے رہائشی 50 سالہ شعیب نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنےآپ کو کمرے میں بند کر کے خود کےسر میں گولی مار لی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق متوفی 3 بچوں کا.باپ تھا واقعہ خودکشی ہے یا قتل تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
لاہور(کرائم رپورٹر)جیل روڈ پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کار سوار روکنے کا معاملہ،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جیل روڈ پر کارڈرائیور کاکا باوا برتن سٹور سے ون وے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہین موڑ کی طرف جا رہا تھا، جس پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، ٹریفک اہلکار گاڑی کے سامنے آکر اسے روکتا رہا مگر کار سوار نہ رکا اور ٹریفک اہلکار کو آگے آگے دکھیلتا رہا،جس پر دوسرے اہلکار سے اسے زبردستی روکا۔ اس موقع پر ٹریفک اہلکار نے ڈرائیور کو زدو کوب یا تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا،ڈرائیور کیخلاف قانونا کارروائی کرتے ہوئے اسے کا چالان کیا گیا جبکہ ڈرائیور نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی نامہ بھی جمع کروا دیا،ڈرائیور کے پاس نہ تو لائسنس تھا اورگاڑی بھی اپلائیڈ فار تھی۔
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرکی زیر صدارت اقبال ٹاو ¿ن ڈویڑن کی اینٹی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز،ایس پی اقبال ٹاو ¿ن ڈویڑن زبیر نذیر ، تما م ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااورایس ایچ او شیراکوٹ کے علاوہ اقبال ٹاو ¿ن ڈویڑن کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مطلوبہ کارکردگی اہداف میں ناکامی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی سمن آبادمحمد اسلم کو جواب طلبی کا مراسلہ بھی جاری کیا۔انہوں نے ایس ایچ او شیراکوٹ انسپکٹر سہیل اخلاق کو تمام مقرر کردہ ہدف کے تمام اشتہاری مجرمان پکڑنے پر شاباش دی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد وقاص نذیرنے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تعین 15 کی کالز پرایف آئی آر کے اندراج پربھی ہوگا۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اشتہاری وعادی مجرمان کی گرفتاری اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور محنت کریں۔
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول نے بغیر دستاویزات اور ثبوت ملکیت کے 19800 گاڑیاں/موٹر سائیکلز قبضہ میں لیں۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری اور غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر73ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔غیر قانونی سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر 34افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔شاہرات پر ساونڈایکٹ کی خلاف ورزی پر 4ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے۔
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی وردی ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دے دی۔ پولیس افسران کے اجلاس میں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا جبکہ اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کی جائے جس پر وزیراعلیٰ نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومتی جاری کردہ بیان کے مطابق نئے مالی سال سے پولیس کی یونیفارم تبدیل ہو جائے گی۔ نئی یونیفارم میں اسلام آباد پولیس کی طرز پر گہرے نیلے رنگ کی پینٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق نئی یونیفارم سے پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔
لاہور(کرائم رپورٹر)چونیاں کے رہائشی خاندان کاا?ئی جی ا?فس کے سامنے انصاف مانگنامہنگا پڑگیا۔پولیس نےچونیاں کےمظاہرین کوتھانہ انارکلی میں بند کردیا۔ متاثرین نے ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ پولیس بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر رہی،متاثرہ خاندان کی انصاف کی اپیل۔