277

تفتان کےزائرین کی 4 بس ڈرائیورز میں کرونا وائرس کی تصدیق

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ تفتان سے زائرین کو بسوں کے ذریعے ملتان قرنطینہ سینٹر منتقل کرنے والے ڈرائیورز کی ٹیسٹ رپورٹس آگئی۔ زائرین کو 31 بسوں کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا جس کے 80 ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے ٹیسٹ کیے گئے۔ 76 کی رپورٹس منفی جبکہ 4 ڈرائیورز کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہیں۔ جس پر چاروں مریضوں کو طیب ارگان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں