204

کہیں جزوی اور کہیں مکمل لاک ڈاﺅن پاکستان میں کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ ہو گیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹر کے ذریعے اعداد و شمار بتائے جس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں 176، لاہور 51، گجرات 5، گوجرانوالہ 6، جہلم 3، راولپنڈی 2، ملتان 2، فیصل آباد 1، منڈی بہاالدین 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا کا ایک کیس شامل ہے۔
پنجاب میں اب تک 246 ، سندھ میں 394 ، بلوچستان میں 110 ، خبیر پختون خواہ میں 38 ، گلگت بلتستان میں 71 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیاہے ۔
کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے,ن میں بلوچستان میں ایک، خیبرپختونخوا میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی 6 ہے ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات ہوگی اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں