واقعات کے مطابق تھانہ چھب کلاں کے علاقہ بلال چوک نزدچک نمبر75/15Lتین مسلح ڈاکوں نے حاجی بشیراحمدکریانہ ڈیلرنواں چوک کے سیلزمینوں کومبینہ طورپراسلحہ کے زورپرلوٹنے کی کوشش کی اورسیل مینوں کے ڈالہ پرفائرنگ کردی جس پرسیل مینوں کے سیکورٹی گارڈنے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دوڈاکوموقع پرہلاک ہوگئے جبکہ ان کاتیسراساتھی زخمی حالت میں موٹرسائیکل سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہلاک ہونے والے ڈاکوں میں سے ایک کی شناخت سمیع اللہ41/10Rخانیوال جبکہ دوسرے کی شناخت رمضان عرف امانتی وجھلانہ چک نمبر61/15Lکے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ چھب کلاں نے ڈاکوں کی نعشیں تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے ساتھ فرارہوجانے والے تیسرے زخمی ڈاکوکی تلاش بھی شروع کردی ہے جبکہ سیل مینوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجارہاہے۔
1,538