1,331

پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسلز مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیوں کرتی ھیں رپوٹ سردار محمد یعقوب مستوئی ایڈوکیٹ اسلام اباد ھائی کورٹ

وکلا تنظیموں کیطرف سے ہڑتالوں یا عدالتی امور کے دوران معمولی سے معمولی واقعات پر الیکٹرانک میڈیا لفظ “” وکلا گردی “” یا وکلا کی غنڈہ گردی جیسے الفاظ استعمال کرتا ھے۔ جس پر آج تک پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسلز نے مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا ھے۔ وکلا صاحبان میڈیا کیطرف سے ایسے الفاظ پر خاموش رہتے ہیں۔ کیا یہ الفاظ گالی کے مترادف نہیں ھے ؟ میں اپنی وکلا برادری سے درخواست کرتا ھوں کہ اپنا موقف صوبائی بار کونسلز اور پاکستان بار کونسلز تک پہنچائیں اور پیمرا کو مجبور کریں کہ میڈیا پر وکلا کے بارے میں اس قسم کے تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال کرنے والے ٹی وی چینلز، انکے اینکر پرسن اور نیوز کاسٹر کو لگام ڈالیں۔ اس پوسٹ کو شئیر کرتے جائیں تاکہ پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسلز کے عہدے داران تک یہ پیغام پہنچ جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں