شہر قائد سے بچیوں کے غائب ہونے کاسلسلہ تھم نہ سکا: رپوٹ لبنی اشرف سیال
*سکھن کی حدود بھینس کالونی 10 نمبر محمود گوٹھ سے 8 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی*
*بچی گھر سے دودھ لینے گئی لیکن واپس نہیں آئی۔والدین*
*8 سالہ لائبہ 7 دسمبر 2019 شام چار بجے لاپتہ ہوئی ،بچی تو نہ ملی لیکن دودھ کا برتن باڑے کے اندر کمرے سے ملا ہے*
کراچی کے علاقے بھینس کالونی سے 8 سالہ لائبہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر سکھن پولیس اسٹیشن کی حدود حاجی محمود گوٹھ روڈ نمبر 10 سے 8 سالہ بچی لائبہ 7 دسمبر کو شام چار بجے گھر سے دودھ لینے گئی لیکن واپس نہ آئی۔عشاء کے وقت والدین کو تشویش لاحق ہوئی اور وہ بچی کی تلاش میں نکلے تو بچی نہ ملی لیکن بچی جس برتن میں دودھ لینے گئی تھی وہ برتن باڑے کے اندر کمرے سے ملا۔بچی کے والد طارق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی نے کسی کا کیا بگاڑا ہے ۔تین دن سے میرک پھول جیسی بچی لاپتہ ہے لیکن تا حال اسکا کچھ پتا نہ چل سکا یے۔جس باڑے سے دودھ کا برتن برآمد ہوا پولیس نے وہاں سے 8 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج کردیا ہے۔