332

زندگی گزرانے کے 4 رہنما اصول جو اللہ نے قران میں بتاے شکر ذکر دعا اور مغفرت تفصیلات لنک میں : تحریر محمد ہارون

*چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں*

*1-شکر کرنا نہ چھوڑیں* ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيْدَنَّكُمْ (اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا)
(سورة إبراہيم :آیت 7)

*2-اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ چھوڑیں* ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یاد رکھے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ (تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا)
(سورة البقرة: آیت 152)

*3-دعا کو نہ چھوڑیں* ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

أَدْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَكُمْ (تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا)
(سورة غافر:آیت 60)

*4-استغفار نہ چھوڑیں* ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُوْن (اللہ تعالیٰ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں)
(سورة الأنفال :آیت 33)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں