192

اپر پنجاب میں 2 جنوری اور وسطی پنجاب میں 6 جنوری سے بارشیں شروع ھونے دھند سردی کی شدت بڑھنے کا امکان : رپوٹ لبنی اشرف سیال

#پنجاب کا موسم :-

پنجاب میں بارش کے 2 سسٹم تشریف لا رہے ہیں- 2 جنوری والے سے اسلام آباد اور شمالی پنجاب ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان –
دوسرا سسلہ 6 جنوری سے سارے پنجاب میں موسلادھار بارش دے گا-
شدید دھند اور شدید سردی کا سلسلہ جنوری میں بھی جاری رہے گا-

#شمالی پنجاب :-

سیالکوٹ ناروال کھاریاں لالہ موسی چکوال ڈسکہ جہلم گجرات گجرنوالہ منڈی بہاؤالدین راولپنڈی شیخوپورہ سرگودھا اٹک میں موسلادھار بارش کا امکان ہے- دو سے 3 بارش کے سلسلوں سے کل بارش کی مقدار 50 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے-جگہ جگہ ژالہ باری کا امکان ہے- درجہ حراعت صفر سے نیچے گر سکتا ہے بارش کے بعد شدید سردی آۓ گی-دھند کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا-

#لاہور میں بھی اچھی بارش کا امکان ہے- زیادہ امکان دوسرے سلسلہ سے ہے- شہر میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے- دھند کا راج جاری رہے گا-

#وسظی پنجاب:-
لاہور شیخوپورہ فیصل آباد قصور ساہیوال اوکاڑہ ننکانہ صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ گوجرہ پیر محل میان چنوں چیچہ وطنی پاکپتن خوشاب میں بھی اچھہ اور معتدل بارش کا امکان ہے-
دھند کا راج برقرار رہے گا- شدید سردی بینڈ بجاتی رہے گی-
بارش کا سسلہ گندم کے لیۓ باران رحمت ثابت ہو گا- اوسط 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے بارش کے سلسلوم سے مجموعی طور پر –

#جنوبی پنجاب:

بہاولپور بہاولنگر حاصلپور ہارون آباد چشتیاں وہاڑی بورے والا میلسی خانیوال دنیاپور ملتان مظفر گڑھ ڈیرہ غازی جان لیہ تونسہ بکھر میانوالی دریا جان راجن ہور جام پور لودھران رحیم یار خان خانپور لیاقت پور میں 5 جنوری سے 7 جنوری تک اچھی بارش کا امکان ہے-

1-2 جنوری کو بھی چند علاقون میں ہلکی بارش ممکن ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں