ایک بات پوچھوں
ماریں گے تو نہیں
یہ آپ لوگ زندگی کے ریشوں
میں الجھی موت کو کیسے جدا
کر لیتے ہو؟
اور آپ کی ہاتھ کی لکیروں
میں لکھا قتل کوئی
ماہر نقشہ نویس بھی
نہیں مٹا سکتا
Next question
ایک بات پوچھوں
ماریں گے تو نہیں
اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنا
مشکل ہے یا مردہ خانے سے اپنے بیٹے کی لاش
آپ نے ایک آپشن کو چننا ہے
Next Question
ایک بات پوچھوں
ماریں گے تو نہیں
سی سی ٹی وی کیمرے
سے جیل میں مرنے والے
قیدیوں کی لاش کو دیکھ کر
بتایا جا سکتا ہے کہ فلاں فلاں
لاش کا بینک اکاونٹ بند کر دیا گیا ہے
Next Question
ایک بات پوچھوں
ماریں گے تو نہیں
Shut up
تمہارے سوال کا جواب ہے
پاکستان
Hawaldar !!!
Yes Sir
Next Criminal Please