پانچ موٹر سائیکل،10عدد موبائل فون،لیپ ٹاپ،ٹیبلٹ،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق کی زیر نگرانی تشکیل دی گئی پولیس ٹیم جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر طارق شفیع،انچارج چوکی جاتریہ فہدالرحمن شامل ہیں نے جدید ٹیکنالوجی اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے روڈ ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی خطرناک گینگ ٹریس کرکے گرفتا رکرلیا۔ ملزمان کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے علاقہ میں شہریوں کے ساتھ ڈکیتی کی 12وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گینگ میں 1۔فیا ض مسیح 2۔فراز مسیح پسران جاوید مسیح سکنائے محلہ ستارہ پورہ کھاریاں،3۔جمشید رضا ولد محمد نذیر سکنہ مکیانہ شامل ہیں،جن کے قبضہ سے 5عدد موٹر سائیکل،10عدد موبائل فون،1عدد لیپ ٹاپ،1عدد ٹیبلیٹ،4500نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس
25.07.2019