272

ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈوان کا حکم جاری کر دیا: رپوٹ وقار پراچہ

خانیوال () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان نے کہا ہے کہ میرٹ پر عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا میرے فرائض میں شامل ہے اس سلسلہ میں تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تھانو ں پر آنیوالے شہریوں کے مسائل خندہ پیشانی سے سنیں اور اپنی ذات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میرٹ پر مسائل کے حل کو یقینی بنائیں‘محکمہ پولیس عوام الناس کے مسائل براہ راست سن کر ان کو فوری حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں‘قانون سے کوئی شخص بالاتر نہیں ہے‘ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کا سختی سے قلع قمع کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے تھانہ مخدوم پور میں انجمن تاجران‘نمبرداران‘ممبران امن کمیٹی اور معززین علاقہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر شبیروڑائچ‘ایس ایچ او‘پی ایس او شعبان خالد گورایہ‘ریڈر شیراز قمربھی موجو دتھے۔ انہو ں نے کہاکہ منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول میسر آسکے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کیخلا ف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔انہو ں نے کہا کہ آپ جرائم کی نشاندہی کریں پولیس کاروائی کرے گی او ر میں امیدکرتا ہوں کہ ضلع کو امن کو گہوارہ بنانے کے لیے آپ پولیس کیساتھ اپنا مثبت تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر شرکاء تقریب نے مختلف تجاویز پیش کیں جس پر ڈی پی او نے میرٹ پر فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں ڈی پی او اسدسرفراز خان اچانک تھانہ کہنہ خانیوال پہنچ گئے جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور ریکارڈ سمیت صفائی ستھرائی‘حوالات او رمختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں