670

عوامی شکایات پر ڈی پی او خانیوال نے محکمہ پولیس میں بڑی تعداد میں ردوبدل کر دیا :رپوٹ مہر اصف نوناری

خانیوال (نامہ نگار) ڈی پی او خانیوال اسدسرفراز خان نے 7ایس ایچ اوز سمیت دس پولیس افسران کےتبادلے کردیئے ۔جس کے مطابق انسپکٹر عباس حیدر سپرا تھانہ بارہ میل سے ایس ایچ او تھانہ سٹی خانیوال،
سب انسپکٹر اقبال شاہ تھانہ صدر خانیوال سے ایس ایچ او تھانہ بارہ میل،انسپکٹر چوھدری محمدریاض احمد لوٹھڑ تھانہ صدر میانچنوں سےتھانہ صدر خانیوال، انسپکٹر نجف عباس سیال تھانہ چھب کلاں سے تھانہ صدر میانچنوں،انسپکٹر شیخ ہارون الٰہی انچارج انوسٹیگیشن سٹی میانچنوں سے ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں، راجہ حسن آفتاب کیانی تھانہ صدر کبیروالا سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کچاکھوہ، سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ سنگھیڑہ کو سٹی کبیروالا سے ایس ایچ او تھانہ صدر کبیروالا، راؤمحمد سلیمان منور ایس ایچ او سٹی خانیوال سے انچارج پولیس چوکی جنڈیالی بنگلہ، سب انسپکٹر شوکت علی سنپال کچاکھوہ سے پولیس چوکی نواں چوک، چوھدری محمداصغر جٹ انچارج چوکی جنڈیالی بنگلہ سے تھانہ کچاکھوہ تعینات کردیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ ڈی پی او خانیوال اسد سرفرازخاں نے چارج سنبھالنے کے بعد معمول کی کھلی کچہری میں پیش ہونے والی شکایات کے تناظر میں یہ تبادلے کئے ہیں ۔اور شہریوں نے اپنے تاثرات میں کہاہے کہ رانامحمدایازسلیم کے بعد اسد سرفرازخان دوسرے ڈی پی او ہیں جو عوام کے ہمدرد ہیں اور ماتحتوں کے لئے محتسب ثابت ہورہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں