بنام ایم این اے پاکستان تحریک انصاف
پیر ظہور حسین قریشی
بنام ایم پی اے تحریک انصاف
پیر علی عباس شاہ
بنام چیف افیسر بلدیہ تلمبہ خداد تارڈ صاحب
جناب والا اپ سے گزارش ھے کہ تلمبہ شہر کے محل وقوعہ کے حساب سے بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن بنتا ھی نہیں
تجاوازات کے خلاف اپریشن اور قبضہ مافیا کو چھوٹ
کسی خاص طبقہ کو ریلیف دینے کی کوئی کوشش تو نہیں
شہر تلمبہ کے مین بازار کا جائزہ لیں تو بازار کے دونوں اطراف پانی والے نالے بنے ھوے ھیں
دوکان دار حضرات نے کبھی بھی دوکان کی حدود سے باہر نکل کر سامان رکھنے کی کوشش ھی نہیں کی
اس لیے تلمبہ شہر کے بازاروں میں ناتجاوزات کے خلاف آپریشن نجانے کس کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رھا ھے
ان ساری باتوں کی باوجود انتظامیہ بضد ھے
تو انتظامیہ سے درخواست ھے
ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن میرٹ پر کیا جاے
چھوٹا عملہ عوام اور خواص کے لحاظ سے دو طرح کے آپریشن کرتے ھیں
ہماری انتظامیہ سے درخواست ھے اپریشن چیف افیسر خداد تارڈ کی موجودگی میں بلاتفریق کرایا جاے
تلمبہ میں چند نیم سرکاری اور پرائیوٹ اداروں کو سڑک بلاک کرنے کی مکمل اجازت ھے
تلمبہ میں غریب ب ضرر دوکان داروں پر جتنی سختی کی جا رہی ھے
اس سے کم قبضہ مافیا پر کی جاتی تو اب تک کتنی زمین وا گزار کروا لی جاتی
میری انتظامیہ سے پھر درخواست ھے کہ اگر اپریشن ناگزیر ھے
تو مخصوص لوگوں کے خلاف اپریشن کرنے کی بجاے
آپریشن میرٹ پر کروایا جاے
منجانب
مرکزی انجمن تاجران
جنرل سیکٹری
رانا صغیر احمد منج