325

نیسلے کمپنی کیس سیشن جج خانیوال صہیب احمد رومی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ صورت حال دیکھنے کو ملی.

نیسلے لمیٹڈ کمپنی پاکستان کو ایک اور شکست…..
نیسلے کمپنی کو نہری پانی زھریلا نہیں کرنے دیں گے….

سیشن جج خانیوال نے مجسٹریٹ ماحولیات کے شامکوٹ مائنر لنک کینال میں نیسلے ملک پلانٹ فیکٹری کبیروالا کے ویسٹ واٹر گرائے جانے سے پانی کے زھریلا ہونے نہ ہونے کے تجزیہ کے لیے نمونے لیب سے ٹسٹ کرانے کے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے- جبکہ نمونوں کا تجزیہ پنجاب حکومت کی سرٹیفائیڈ لیب سے کرانے کو کہا ہے-عدالت نے نیسلے کی جانب سے مدعی راشد علی کے حق مدعیت پہ اٹھائے گئے اعتراض کو بھی مسترد کردیا-
سیشن جج خانیوال صہیب احمد رومی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ صورت حال دیکھنے کو ملی.
نیسلے کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین میاں غلام عباس نے لمبی چوڑی زبانی تقریر کرنے کی کوشش کی تو جج نے کہا کہ تقریر مت کریں اگر کوئی ٹھوس دلیل ہے تو پیش کریں.… دکھائیں کہ مجسٹریٹ ماحولیات کو کیسے حق نہیں ہے لیب ٹسٹ کرانے کا… میاں غلام عباس نے میجر ایکٹ کہا تو جج نے کہا میں میجر ایکٹ کا حافظ ہوں… شق بتائیں…. میاں غلام عباس نے ایک شق کا حوالہ دیا تو چوہدری شاہد اقبال ایڈوکیٹ جو مدعی راشد کی طرف سے وکیل تھے نے بتایا کہ یہ آرٹیکل زبانی درخواست بارے ہے ناکہ تحریری درخواست بارے کیونکہ آگے صاف لکھا ہے کہ تحریری درخواست آنے پہ مجسٹریٹ کو مدعی و مدعا علیہ و گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے….

سیشن جج کے سامنے راشد علی کے وکیل چوہدری شاہد اقبال ایڈوکیٹ نے
Agrieved Party
کی قانون کی مستند لغات میں سے تشریح کی اور پھر جوڈیشل اکیڈمی میں ماحولیات کے مجسٹریتس کو پڑھائے جانے والے مینویل کا حوالہ بھی دیا جو جسٹس عائشہ ملک کا لکھا ہوا ہے اور سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کی اتھارٹیز بھی پیش کیں

کیس کی اب دوبارہ پروسیڈنگ مجسٹریٹ ماحولیات کی عدالت میں ہوگی….
نیسلے ملک پلانٹ کبیروالا کی انتظامیہ چار. کلومیٹر لمبی پائپ لائن کے زریعے سے زھریلا پانی شامکوٹ مائنر لنک کینال میں ڈال رہی ہے. یہ ای پی اے کے رولز کی خلاف ورزی ہے- نہری پانی کو زھریلا ہونے سے بچانے کے لیے مدعی راشد رحمانی نے نیسلے کے خلاف مجسٹریٹ ماحولیات کو درخواست دی ہے….
#Nestle

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں