378

سیفٹی رول کا علم نا ھونے کے باعث گجر برادری کے 6 افراد ہلاک :محمد عمران

گجر برادری کے لئے افسوس ناک واقعہ جہلم۔ 6 افراد جانبحق
دھنیالہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔

گجر برادری کے چودھری اقبال کسانہ نے اپنی حویلی کے کنویں میں فصلوں کو پانی دینے کے لئے پیٹر لگا رکھا تھا۔

کل سہ پہر چلتے چلتے پیٹر بند ہوگیا تو ایک لڑکا دوبارہ چلانے کے لئے کنویں میں اترا تو واپس نہ آیا۔ اسے دیکھنے دوسرا بندہ گیا تو وہ بھی واپس نہ آیا تو تیسرا، پھر چوتھا، پانچواں اور آخر پہ چھٹا لڑکا بھی جب کنویں میں اترا تو اس طرح یکے بعد دیگرے چھ کے چھ کاربن ڈائی آکسائڈ کی نذر ہو کر کنویں کے اندر ہی دم توڑتے گئے۔

صورتِ حال کو بھانپ کر کسی نے شور مچایا تو لوگ اکٹھے ہوئے، اور فوری طور پر ریسکیو 1122 پر کال کی گئی جنہوں نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سب لوگوں کی نعشوں کو باہر نکال کر گاؤں کے میاں محمد بخش ہسپتال میں پہنچایا لیکن ڈاکٹری ملاحظے کے مطابق سب لوگ تب تک دم توڑ چکے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، ڈی ایس پی صاحب، میڈیا کے نمائندے اور اِس کے علاوہ ملک بھر کے لوگ میاں محمد بخش ہسپتال دھنیالہ کے سامنے پہنچ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں
62 سالہ چودھری محمد اقبال کسانہ،
ان کے دو حقیقی بیٹے:
21 سالہ حیدر
اور 17 سالہ سلیمان،

مرحوم اقبال کے دو سگے بھتیجے
(چودھری خالق کسانہ کے بیٹے):
40 سالہ خالد
اور
28 سالہ آصف،

اور
راجہ محمد حنیف کا 30 سالہ بیٹا حافظ عامر
شامل ہیں!

یوں ایک ہی خاندان کے 5 افراد
اور کل 6 لوگوں کی آج کے اس المناک حادثے میں شہادت ہوئی ہے۔

چودھری اقبال اور ان کے دونوں بیٹے اور دونوں بھتیجے
اور راجہ حنیف صاحب کا حافظ قرآن بیٹا عامر
سب کے سب روزے کی حالت میں تھے۔

ہر آنکھ اشک بار ہے۔

دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کو رمضان المبارک کی برکت سے اپنے جوار رحمت میں جگہ جگہ عطاء فرمائے۔

آمین۔

نمازِ جنازہ آج بروز جمعتہ المبارک،
10 مئی، 2019ء
کو دھنیالہ میں ادا کی جائے گی!خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں