475

قران پر حلف کی سیاست بلدیہ کونسلر چوہدری ریاض گوگی اور فاروق بھٹی

عبدالحکیم ضلع خانیوال

قران پر حلف کی سیاست
بلدیہ کونسلر چوہدری ریاض گوگی اور فاروق بھٹی
صحافیوں کا عالمی دن اور مثبت رپوٹنگ

عبدالحکیم کی سیاست کے نام شعر

کچھ باتیں ان کہی رھنے دو
کچھ باتیں ان سنی رھنے دو
ساری باتیں کہ دیں گے اگر
تو باقی کیا رہ جاے گا

یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے فوری بعد 3 مئی کو صحافتی مزدوروں کا عالمی دن منانا کوئی عام بات نہیں
میری ان( ان دیکھے سچے لیڈروں کو سلام ھے )جنہوں نے اپنے مقتدیوں سے دھوکہ نہیں کیا بکے نہیں اور ڈٹ کر مشکل حالات کا مقابلہ کیا اور انے والے لوگوں کو بتا دیا کہ
جب اپ اپنے گروہ کے سربراہ بن جائیں تو پھر انصاف کی بات کریں
عبدالحکیم کی سر زمین محل وقوع کے لحاظ سے اس وقت پورے ڈویثزن میں ٹاپ پر ھے
بابا عبدالحکیم کے نام سے منسوب اس شہر میں وہ کچھ ھے جو شہر بنانے والے اباد کرنے والوں کا خواب ھوتا ھے

عبدالحکیم کو جہاں اللہ کریم نے سب نعمتوں سے نوازا ھے
وہیں پر شہر عبدالحکیم سیاسی طور پر بانجھ شہر ھے
پاکستانی سیاست میں حلف والی سیاست کوئی نئی بات نہیں مگر عبدالحکیم میں حلف والی سیاست تب سامنے ائی جب وائس چیرمین چوہدری اقبال صاحب نے اپنی اڑان پاکستان تحریک انصاف کے ہوائی اڈے کی طرف بھری مبینہ طور پر ان کا تحریر کردہ حلف نامہ جس میں وہ اپنے سابقہ دوستوں سے ب وفائی نا کرنے کا عہد کر رھے ھیں میڈیا میں اوپن کیا گیا تو پورے شہر میں ہلچل مچ گئی
عوام سادہ لوح اور سیاست دان چلاک ھیں اس بات کی عوام کو 70 سالوں بعد بھی سمجھ نہیں ا رھی
3 مئی صحافیوں کےعالمی دن کے موقع پر عبدالحکیم شہر کی سیاست میں مبینہ طور پر تب بھونچال ایا جب
چیرمین بلدیہ عبدالحکیم اور ان کے ساتھیوں کا مبینہ لکھا ھوا حلف نامہ سامنے ایا
جس میں وہ ایک غیر ائینی غیر اخلاقی بات کا حلف نامہ لکھ رھے ھیں سیاست کو سمجھنا اسان بات نہیں
سیاست تم اسے نہیں مارو گے تو وہ تمہیں مار دے گا کے اصول پر کی جاتی ھے
چوہدری ریاض گوگی صاحب اور وارڈ نمبر 9 کے کونسلر کسور بھٹی صاحب حصول انصاف کے لیے ملتان ہائی کورٹ تک گئے ھیں
شہر عبدالحکیم اور اس کی عوام کو مسلسل ب وقوف بنایا گیا
یہ معاہدہ جس میں دو کونسلروں کے فنڈ روکے گئے ھیں انے والی سیاست میں ایک مثال بن جاے گا
حلف نامہ پڑھنے کے بعد اور بلدیہ چیرمین کے عمل سے جو اج تک ثابت ھوا ھے عوام کو خود سمجھنا ھے
کچھ کہنے لکھنے کی ضرورت نہیں

اللہ کے فضل و کرم سے عبدالحکیم میں صحافی حضرات کی تعداد میں مسلسل بڑھ رھی ھے
صحافی برادری کی کثرت خوش آئند ھے سرکاری و نیم سر کاری سماجی سطح پر صحافیوں کو پذیرائی ملنی چاھئیے اصولی طور پر صحافیوں کے عالمی دن پر شہر میں ایک تقریب ھونی چاھیے جس میں سچے کھرے دبنگ صحافیوں کو مدعو کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی مگر افسوس یہ محض خواب ھے
کوریج سب کو چاھئیے میڈیا سے واہ واہ سب چاھتے ھیں مگر صحافی کو عزت کوئی بھی نہیں دینا چاہتا
اج عبدالحکیم کی صحافت کے افق پر جگمگاتے بہت سارے ستاروں میں سے 3 ستاروں کا تعارف
ویسے تو عبدالحکیم میں بہت سارے صحافی ایسے ھیں جو اپنی ذات میں ایک مکمل ادارہ ھیں اور صحافت میں ان کی ب پناہ خدمات ھیں اگر ان کا مختصر تعارف بھی لکھا جاے تو کئی مضمون لکھنے پڑھیں گے
عبدالحکیم میں مثبت صحافت کرنے والوں میں اگر کسی پڑھی لکھی شخصیت کا نام سوچیں تو سب سے پہلا نام جناب امجد علئ امجد ایڈوکیٹ صاحب کا اے گا
اپ روزنامہ جناح لاھور روزنامہ افتاب ملتان سے وابستہ ھیں
اپ 11 سال رجسٹرڈ پریس کلب عبدالحکیم کے صدر رھے ھیں
صحافت میں پرنٹ میڈیا ھو یا الیکٹرانک میڈیا سب کسی ایجنڈے پر کام کرتے ھیں
عبدالحکیم کی سر زمین پر صحافتی دنیا کے بادشاہ اور روزنامہ دن اور دن ٹی وی میں کام کرنے والے سینکڑوں نمائندوں کے استاد عبدالروف عاقب صاحب کا ایک ھی ایجنڈا ھے عوامی مسائل عوامی آواز
عبدالحکیم کی صحافت میں ایک اور بڑا نام سابقہ صدر رجسٹرڈ پریس کلب عبدالحکیم جناب سید پیر عتیق مہتاب شاہ صاحب ھیں
پرنٹ میڈیا روزنامہ پاکستان ملتان
ان نیوز ٹی وی چینل ایشیا سیٹلائٹ بیورو چیف عبدالحکیم روزنامہ اوصاف روزنامہ اسلام کا بھی حصہ رھے ھیں
اپ 3 شخصیات نے اپنے عمل قلم زبان سے ہمیشہ عوامی فلاحی صحافت کی ھے
وسیلہ میڈیا گروپ کی طرف سے اپ کو اپکے صحافتی کام کی وجہ سے سلام پیش کیا جاتا ھے
صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر عوام الناس کو صحافیوں کو درپیش مسائل پر توجہ دلانا چاھتا ھوں
مالی جانی مسائل اپنی جگہ ھیں
صحافیوں کو سب سے بڑا مسلہ صحافیوں کی زبان بندی ھے
کبھی صحافیوں پر جھوٹے مقدمے کبھی صحافیوں پر تشدد کبھی صحافیوں کی کردار کشی اور کبھی صحافیوں پر بلیک میلنگ کے الزام اس کے علاوہ کئی ان گنت طریقے ھیں جن سے صحافیوں کی زبان بند کروائی جاتی ھے

03008397902
وسیلہ نیوز
چیف ایڈیٹر وسیلہ نیوز
اصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں