567

ضلع خانیوال کا لاوراث شہر عبدالحکیم گورنر پنجاب چوہدری سرور کی آمد :::: تحریر اصف علی خان

تحریک انصاف کے سینئر لیڈر گورنر پنجاب کی عبدالحکیم سے محض 3 کلومیٹر دوری پر آمد
عبدالحکیم تحریک انصاف
سٹی صدر مہر مبشر محمود ہراج
کے علاوہ کسی بھی بڑی سیاسی شخصیت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات نا کی

شہر عبدالحکیم جو گزشتہ کئی سالوں سے مسائل کا گڑھ بن چکا ھے
شہر عبدالحکیم کے تمام سرکاری ادارے کرپشن اقربا پروری کا گڑھ بن چکے ھیں
شہر عبدالحکیم میں واپڈا سوئی گیس محکمہ صحت محکمہ تعلیم بلدیہ عبدالحکیم پٹوار محکمہ اور دیگر کئی ادارے کام کرنے کو گناہ سمجھتے ھیں
آج تحریک انصاف کی سینئر قیادت موجود ہوتی تو عبدالحکیم کے مسائل بیان کر کے کچھ ریلیف مل سکتا تھا
مگر الیکشن سے قبل کے وعدے صرف ووٹ لینے عوامی خدمت کے جذبے صرف جیت تک تھے

آج پیر علی عباس شاہ صاحب اور ان کی پوری ٹیم گورنر پنجاب کے ساتھ تھی
سابقہ ایم این اے ایم پی اے پیر اسلم بودلہ اور مہر عامر حیات ہراج نے بھی گورنر پنجاب چوہدری سرور صاحب سے خصوصی ملاقات کی
گورنر پنجاب نے اپوزیشن اور حکومت کے نمائندوں کو ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا
گورنر پنجاب کے ساتھ ڈی سی او خانیوال ایم این اے سعید خان ڈاکٹر وقار ڈاھا محمد حسین بنگش صاحب تھے

گورنر پنجاب چوہدری سرور اپنے دوست راجہ مظہر سے خصوصی طور پر ملنے اے تھے
گورنر پنجاب کی آمد سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مین شاہراہ سے گاوں 9 ب تک کے داخلی راستہ کو میٹل روڈ بنانے کا حکم دیا تھا
گاوں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ گاوں میں واٹر فلٹر پلانٹ اور سڑک کی تعمیر تھی واٹر فلٹر پلانٹ اور سڑک کی تعمیر پر چیرمین ضلع کونسل میاں رضا سرگانہ راجہ مظہر سمیت سب لوگوں نے گورنر کا شکریہ ادا کیا
گاوں میں داخلے کے وقت چھوٹے بچوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور پر گل پاشی کی
گاوں میں داخلے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا زبردست استقبال کیا گیا
میڈیا کوریج کے لیے تلمبہ عبدالحکیم کے صحافیوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا

03008397902

وسیلہ نیوز
چیف ایڈیٹر وسیلہ نیوز
اصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں