317

خانیوال محکمہ پولیس عبدالحکیم گٹر کا غائب ڈھکن ٹائروں والے کا از خود نوٹس تین جوان اور 3 کہانیاں :::: تحریر اصف علی خان

ِ

محکمہ پولیس خانیوال اپنے کمانڈر جناب رانا معصوم صاحب کی سربراہی میں نئی تاریخ رقم کر رھی ھے
ضلع بھر میں شب برات کے موقع پر جس طرح پولیس نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ھوے شرلی انار
پٹاخے والے پستول بنانے والوں کو گرفتار کیا ھے اس سے ثابت ھوتا ھے

ڈی پی او خانیوال اور ہر تھانے کے ایس ایچ او کی جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر ھے
مگر نجانے کیوں سارا کام فرضی لگتا ھے
چور ڈاکو بدمعاش منشیات فروش جسم فروش جرائم پیشہ افراد نے ضلع خانیوال کی کوئی گلی کوئی کونہ نہیں چھوڑا
جرائم پیشہ افراد قائداعظم کو ھی ہر مسلہ کا حل سمجھتے ھیں
محکمہ پولیس کے داخلی مسائل بہت زیادہ ھیں سب سے زیادہ مسائل مالی مسائل ھیں مالی مسائل حل کرنے کے وسائل نا ھونے کے برابر ھیں اس لیے محکمہ قائد اعظم والوں کی عزت کرنے پر مجبور ھو جاتا ھے
جرائم کا گراف بلند ھو نے کی وجہ باعزت معزز سہولت کار بھی ھیں جو کسی بھی مجرم کو منتقی انجام تک جانے ھی نہیں دیتے
عبدالحکیم کچاکھوہ روڈ پر چند دنوں سے سبزی منڈی کے قریب گٹر کا ڈھکن غائب تھا میڈیا میں کافی خبریں لگنے کے باوجود جب سٹی انتظامیہ نے ڈھکن نہیں لگایا تو
قریبی ٹائروں والے نے گٹر پر ٹائر رکھ دیا ھے جس سے مسافروں کو پتہ چل جاتا ھے اور مسافر حادثہ سے بچ جاتے ھیں
اس سے پہلے گٹر کی خبر نشر ھو نے پر ایک حکیم صاحب نوٹس لے چکے ھیں سٹی انتظامیہ عبدالحکیم پتہ نہیں کہاں ھے
عبدالحکیم کی سرزمین بڑی زرخیز ھے اور یہاں ایک سے بڑھ کر ایک نوجوان ھے اور ہر نوجوان کے اندر ایسی صلاحیتیں ھیں کہ وہ آسمان کو چھو سکتے ھیں
مگر ناکافی وسائل اور حکومتی سر پرستی نا ھونے کے سبب نوجوانوں کی صلاحیتیں منفی کاموں میں استعمال ھو رھی ھیں
ھے جذبہ جنوں تو ہمت نا ہار
کی عملی تصویر بنے سنی ہاشمی جو ریل بازار عبدالحکیم میں چھوٹا سا سیلون چلاتے ھیں
ناکافی وسائل کے باوجود انہوں نے اپنا یو ٹیوب چینل بنایا ھے وہ مزاحیہ ڈرامہ پرڈیوس کرتے ھیں اس وقت یو ٹیوب چینل پر ان کے دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ھے
دوسری شخصیت
شیخ وقاص صاحب ھیں جو عبدالحکیم کے مشہور سیاسی اور کاروباری خاندان شیخ فیملی کا حصہ ھیں
وہ بھی یو ٹیوب پر اپنا کام کر رھے ھیں ان کا ٹارگٹ کیرئیر کونسلنگ سیلف میڈنگ کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لانا ھے شیخ وقاص صاحب پورے جذبہ جنوں سے اپنا کام کر رھے ھیں اگر ان دونوں نوجوانوں کی حکومتی سرپرستی اور کوئی سپانسر کرنے والا مل جاے تو یہ جوان ثابت کر دیں گے کہ ستاروں سے آگے جہان اور بھی ھیں
عبدالحکیم میں تیسرا نوجوان چوہدری اسد الرحمن ھے جو ریل بازار عبدالحکیم میں اپنا کاروبار کرتا ھے
اسد الرحمن روز نامہ نیا دور کے نمائندے ھیں انہوں نے بھی شہر عبدالحکیم کے مسائل حکام بالا تک پہچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ھے
یہ نوجوان باقی نوجوان کے لیے مشعل راہ ھیں ان کے کام نے ثابت کیا ھے کہ زیرو سے ہیرو کا سفر اپنی ہمت سے بھی طے کیا جا سکتا ھے

03008397902

وسیلہ نیوز
چیف ایڈیٹر وسیلہ نیوز
اصف علی خان8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں