پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑے رمضان پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے جس میں ریکارڈ سبسڈی دی جائے گی۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ اس بار صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا جا رہا ہے جس کے تحت عوام کو مہیا کی جانے والی سبسڈی کی مد میں ریکارڈ رقم مختص کی جائے گی، پیکیج کے تحت صوبے بھر میں 309 رمضان بازار لگائے جائیں گے، رمضان المبارک میں 2 ہزار کے قریب دستر خوانوں کا اہتمام کیا جائے گا، اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی