381

ضلع خانیوال فوڈ اتھارٹی پنجاب اسٹنٹ کمشنر محترمہ روبینہ کوثر تحریک عدم اعتماد چیرمین عبدالحکیم اور لاوارث قبرستان ::::: تحریر اصف علی خان

عبدالحکیم ضلع خانیوال

فوڈ اتھارٹی پنجاب
اسٹنٹ کمشنر محترمہ روبینہ کوثر
تحریک عدم اعتماد چیرمین عبدالحکیم
اور لاوارث قبرستان

حضرت سلطان باہو کے چند اشعار
اہل بیت کی تعریف میں
جب دل اداس ھو تو محمد وال محمد و اصحاب محمد پر درود و سلام پڑھ لیا کریں

حضرت سلطان باہو نے جو اشعار لکھے چشم تصور میں ان کا اندازہ کیا جاسکتا ھے کہ ان کی روح پر کیا گزری ھو گی
آج تک شہداء کرب و بلا کی شان میں جتنے بھی اشعار اے ھیں دل یہ گمان کرتا ھے کہ ان کی خصوصی آمد ھوئی ھے
اور یہ عوامی کلام نہیں لگتا

جے کر دین علم وچ ہوندا

تاں سر کیوں نیزے چڑھدے ھو

1800ھزار جے عالم

(مولوی دین کا علم جاننے والے ) ہا

او اگے (حسین علیہ السلام ) دے مردے ھو

جے او کجھ ملاحظہ سرور دا کر دے

تاں خیمے تمبو کیوں سڑدے ھو

پر صادق دین انہاں دے باہو

جو سر قربانی کر دے ھو

ہزارہ برادری کی نسل کشی اور مسلسل نسل کشی پر دل اداس ھے حالات اس قدر خراب ھیں کی چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی کہ دیا ھے کہ پاکستان میں ان مظلوموں کی آواز کوئی نہیں سنتا
پاکستانیوں سے التماس ھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے عین مطابق انسانوں کو مذہب مسلک کی آنکھ سے دیکھنے کی بجائے انسانیت کی آنکھ سے دیکھنا شروع کریں جب آپ انسانوں کو انسانی آنکھ سے دیکھیں گے تب آپ کی جنت پکی ھو گی
جب آپ دوسروں کو قتل کر کے جنت کی جستجو کریں گے تو آپ کے سامنے روز محشر محمد وال محمد کھڑی ھو گی

فوڈ اتھارٹی پنجاب عبدالحکیم نجانے کہاں غائب ھے شہر عبدالحکیم میں کھانے پینے کی اشیاء کے نام پر عوام کو زہر کھلایا جا رھا ھے جہاں کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے کے کارخانے ھیں وہاں صفائی کے انتظامات ھیں ھی نہیں
مکڑی کے جالے گندے فرش آلودہ ناقابل استعمال پانی نان فوڈ کلر مکھیوں کی بہتات کھلے رنگ
کیمیکلز کا غیر ضروری استعمال ہیپاٹائٹس کے مریض بیمار ورکرز غلط لیبل مس برانڈنگ کھلا ائل غیر معیاری
مصالحہ جات وغیرہ کون سنے گا کس سے فریاد کریں

چیرمین عبدالحکیم حاجی شیخ عبدالطیف صاحب اور ان کی ٹیم کی وائس چیرمین عبدالحکیم چوہدری اقبال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ھو گئی
چیرمین عبدالحکیم کا دعوی تھا کہ کہ وائس چیرمین عبدالحکیم چوہدری اقبال صاحب ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالتے ھیں چیرمین عبدالحکیم سے درخواست ھے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ کونسے ترقیاتی کام ھوے ھیں جن میں وہ رکاوٹ ھیں یا تھے
چیرمین عبدالحکیم سے درخواست ھے کہ وہ اپنے من پسند ٹھیکداروں کے ذریعے کام کروائیں مگر کروائیں تو سہی
عبدالحکیم سے محض 10 کلو میٹر کے فاصلے پر تلمبہ میں چیرمین تلمبہ مہر نصرت ہراج صاحب شہر میں ترقیاتی کام کروا رھیں ھیں کوئی ان سے ھی سیکھ لے
اس سارے معاملے میں چیرمین وائس چیرمین سمیت 16 بلدیاتی نمائندے منظر عام پر اے عوام کو دیدار کروایا شکریہ چیرمین عوام تو دیدار کو ترس گئی تھی

حالیہ طوفانی بارشوں میں کسانوں کے مالی نقصان پر دل افسردہ ھے مگر اللہ کی رحمت سے کسانوں کو مایوس نہیں ھونا چاھیے
جہاں اتنی بار برکت والا رزق دیا اگر ایک بار آزمائش کر لی تو صابر و شاکر رھنا چاھیے
دوسری فصل میں اللہ برکت دے گا
محترمہ روبینہ کوثر اے سی کبیر والا سے درخواست ھے
عبدالحکیم گردونواح میں جتنے بھی بھٹے ھیں وہ انتہائی ناقص بدبودار کوئلہ استعمال کر رھے ھیں
اندرون شہر کے متاثرہ علاقوں میں رحمن ٹاون تریلیاں والا کوثر اباد بستی نونار پور کمہاراں والا کھوہ
چک شراجہ قطب پور بستی بہاول پور اے بلاک شامل ھیں
ناقص بدبودار کوئلہ سانس اور آنکھوں کی بیماریوں کا سبب بن رھا ھے محترمہ روبینہ کوثر اے سی کبیر والا سے درخواست ھے وہ بھٹوں کا درورہ کریں اور عبدالحکیم کے شہریوں کی داد رسی فرمائیں
جو زندہ ھیں اور اپنی پہنچ عمران خان نواز شریف صاحب تک بتاتے ھیں ان سے درخواست ھے
اپنی اباو اجداد جہاں مدفون ھیں ان قبرستانوں کا چکر لگائیں قبروں کی حالت دیکھیں اور چیرمین بلدیہ عبدالحکیم سے گزارش کریں کہ ترقیاتی فنڈ کا کچھ حصہ اگر تقسیم ھو نے سے بچ گیا ھے تو وہ مرے ھوے لوگوں اور ان کے قبرستانوں پر لگا دیں
03008397902
وسیلہ نیوز
چیف ایڈیٹر وسیلہ نیوز
اصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں