تندرست سمندری۔ینگ ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ سمندری کے زیر اہتمام چک نمبر 389 گ ب صالح پور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح چوہدری شوکت حیات مینجنگ ڈائریکٹر بندھن میرج ہال ،حاجی رانا اشرف اور پیر سید محمد شاہ صاحب نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122 فہد امین ،سماجی شخصیت رانا آصف نصیر چیرمین انصاف گروپ ڈاکٹر امجد،،چوہدری غلام رسول ،صدر ینگ ویلفئیر سوسائٹی شیخ ہارون ارشاد ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری شیخ افتخار الحسن،عمران مانی ،تصور علی ،حافظ زبیر ، چوہدری محمد یسین،ثناءاللہ ،چوہدری عطاء اللہ موجو د تھے۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر وقاص دلاور اور ڈاکٹر مہرین گلشن نے سینکڑوں مریضوں کافری چیک اپ کیا اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ینگ ویلفئیر ہاسپٹل سے محمد کاشف،اسامہ،،شاہ زیب،عبدالخالق اور شفقت بی بی نے اپنی خدمات پیش کیں۔ ریسکیو 1122 کی طرف سے فری شوگر چیک کی گئی جس میں ریسکیو 1122 کے محمد عامر،خاور،قمر اور دیگر سٹاف نے بھرپور حصہ لیا۔ 389 گ ب صالح پور کے رہائشیوں نے ینگ ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ سمندری کی اس کاوش کو بھرپور سراہا اور ینگ ویلفئیر ہاسپٹل کی تعمیر وترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
307