326

عبدالحکیم سرکاری ہاوسنگ سیکم مافیا کا کردار نیب ملتان اور مظلوم الاٹی 30 سالوں سے پانی بجلی گیس سیوریج سٹریٹ لائٹ سے محروم :::: تحریر اصف علی خان

عبدالحکیم

سرکاری ہاوسنگ سیکم اور صاف پانی گزشتہ 15 سالوں سے ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عبدالحکیم شہر کو ضلع کا حصہ نہیں سمجھا عبدالحکیم کا ریونیو یا عوام جو ٹیکس دیتی ھے اگر اس کامحض 10 فیصد بھی عوام پر خرچ کیا جاتا جو آج عبدالحکیم مسائل کا گڑھ نا ھوتاصرف پانی پر بات کی جاے تو عبدالحکیم میں ایک بھی صاف پانی کا Ro پلانٹ نہیں ناجائز نان رجسٹرڈ ٹاون پلانروں نے محض 15 سال میں لاکھ پتی سے ارب پتی کا سفر طے کیا ھے سہانے خواب دیکھا کر غریب عوام کو لوٹ کھانے کا سفر جاری ھے پرائیوٹ طبقہ کے ساتھ ساتھ سرکاری عملہ بھی ہاوسنگ سکیم کی آڑ میں غریبوں کو لوٹنے میں مصروف ھے عبدالحکیم میں سرکاری ہاوسنگ سکیم کو بنے 30 سال سے زیادہ کا عرصہ ھو گیا ھے ان 30 سالوں میں جہاں شہر کی آبادی 300 گنا بڑھی اور پچاس نئے پرائیوٹ ٹاون آباد ھوے یہ ہاوسنگ سکیم ہر دن برباد ھوتی گئی رات میں تو دور کی بات لوگ دن میں بھی اس ہاوسنگ سیکم میں نہیں جاتے جرائم پیشہ افراد نشہ کرنے کے عادی لوگ چور ڈکیت اس ہاوسنگ سکیم کو اپنی محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ھیں سرکاری ہسپتال سکول کالج کی سہولت ھو نے کے باوجود
لوگ اس بھوت کالونی میں زمین پلاٹ خریدنا مناسب نہیں سمجھتے اس ویران ہاوسنگ سکیم کے متاثرین جن سے بجلی سوئی گیس سیوریج چار دیواری سٹریٹ لائٹ کا وعدہ کیا گیا تھا
ان سہولیات کے انتظار میں تھک گئے متاثرین نے ایک درخواست چیرمین نیب کو ارسال کی جس کے جواب میں ایک لیٹر نمبر Nab(M) /-2299/2018CVC2018
DATE July 11 2018
جاری کیا گیا
جس کے جواب میں انچارج کمپلین سیل نیب ملتان نے ایک ID NAB 20180710133916 جاری کیا متاثرین ہاوسنگ سکیم عبدالحکیم ابھی تک نیب ملتان کے منتظر ھیں کہ وہ کب وہ اس ہاوسنگ سکیم کا فنڈ کھانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے اور کب ان لوگوں کو سزا ملے کی جس کی وجہ سے شہر کے بہترین محل وقوع والی ہاوسنگ سکیم کو باقائدہ منصوبہ بندی سے برباد کیا گیا تاکہ پرائیوٹ سیکٹر اور قبضہ مافیا کو فائدہ ھومتاثرین مظہر یسین ولد احمد بخش پلاٹ نمبر 21Aمحمد ارشد ولد محمد سلطان B-2 محمد کلیم ولد جان محمد 5-A اور کثیر تعداد نےوزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی عثمان بزدار
چیرمین نیب جاوید اقبال
انچارج نیب ملتان سے گزارش کی ھے کہ وہ نوٹس لیں اور متاثرین کی داد رسی فرمائیں
خانیوال ضلعی انتظامیہ نے عبدالحکیم میں محکموں کو کھلی چھٹی دی ھوئی ھے کہ عوام کی کسی بات پر کان نہیں دھرنے عوام کے مسائل حل نہیں کرنے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں