فالکن DA-20
بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ 27 فروری 2019 کا اصل ہیرو جے ایف- 17 تھنڈر ہے- لیکن جے ایف 17-تھنڈر اکیلا اس معرکے کا ہیرو نہیں- جے ایف تھنڈر کے ساتھ جب تک فالکن DA-20 کو استعمال نہ کیا جائے جے ایف تھنڈر-17 کو استعمال کرنے کا مزا نہیں آتا- اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ یہ فالکن DA-20 کس بلا کا نام ہے- تو ذرا سنیئے-
آپ لوگ اکثر سنتے رہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس ایک ایسی ٹینکالوجی ہے جس کی مدد سے وہ کسی بھی ایئرفورس کی ٹیکنالوجی کو جام کر سکتا ہے-تو یہ فالکن DA-20 وہی جیٹ ہے جو کہ کسی بھی جیٹ کی ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر جام کرسکتا ہے- آپ نے کچھ دن پہلے انڈین میڈیا کی طرف سے ایک نیوز سنی ہوگی کہ انڈین
نیوی گیشن حکام نے ابھینندن کو ریڈیو پر واپس آنے کو کہا لیکن ابھینندن کے مطابق اس نے ایسا کوئی واپس آنے کا آرڈر نہیں سنا- وجہ ریڈیو میں مداخلت کی وجہ سے ابھینندن کو وہ سگنل پہنچے ہی نہیں-
فالکن DA-20 کی رینج 200 کلومیٹر تک ہوتی ہے یہ دشمن ملک میں جانے کی بجائے سرحد کے قریب ہی سے شعاعوں کو ایکٹیویٹ کرتا ہے اور جس جیٹ کو ٹارگٹ کرتا ہے اس کو بالکل بلایئنڈ کرتا ہے- اور اس کی حفاظت کے لیئے 3 سے 6 جیٹ اور استعمال کیئے جاتے ہیں-جو کہ اس کے اردگرد اس کو دشمن کے ٹارگٹ لاکنگ سے بچانے کے لیئے استعمال کیئے جاتے ہیں-اور وہ کونسے جیٹ ہیں جو اس کی حفاظت کے لیئے استعمال کیئے جاتے ہیں سیکورٹی ریزن کی وجہ سے انکا نام بتانا مناسب نہیں-
یہ جیٹ بنیادی طور پر فرانس ڈیسالٹ ایوی ایشن نے ڈیزائن کیا- اس میں CF-700 کے ساتھ گیرٹ TFE 731 انجن استعمال کیا جاتا ہے- اس وقت ڈیسالٹ ایوی ایشن اس فالکن DA-20 کو اپڈیٹ کرکے فالکن DA-200 ماڈل تک پہنچا چکا ہے- بنیادی طور پر سپیڈ، رینج کو موڈی فائی کیا گیا-پاکستانایئرفورس کے پاس یہ جیٹ 2013 سے سروس میں آئے-لیکن پاکستانی ماشاہ اللہ ٹیلنٹڈ ہیں پاکپتن کا وہ بندہ اگر خود سے ہیلی کاپٹر نما جہاز ڈیزائن کرسکتا ہے تو پاکستان ایئر فورس کے ٹیکنیشن کیا کچھ نہیں کرسکتے- تو صرف اتنا سوچ لیں پاکستان ایئرفورس نے اس فالکن DA-20 کو کس حد تک موڈی فائی کرچکا ہوگا- یہ آپ پر چھوڑتا ہوں
27 فروری 2019 کو اس فالکن DA-20 نے انڈین طیاروں کو بلایئنڈ کیا- جن میں سیخوئی-30 بھی شامل تھا-اس کے علاوہ دوسرا مگ-21 تھا- جس کو بلایئنڈ کیا گیا- اور یہ دونوں گرا دیئے گیئے-اور ان دونوں طیاروں کو سمجھ ہی نہیں لگی-کہ انکے ساتھ کیاہواہے-انڈیا رافیل خرید لے یا پھر ایف-35 خرید لے اصل چیز پائلٹ ہے اور اس کی ٹرینینگ ہے جس سے انڈین محروم ہیں-