276

میاں چنوں ۔۔چوری کی بجلی پکڑوانے پر بجلی چوروں کی نجی چینل کے رپورٹر کو قتل کرنے کی دھمکیاں

ایس ڈی او میپکو چوہدری عطاء نے بجلی چوروں کو بغیر مقدمہ درج کروائے مک مکا کے بعد چھوڑ دیا:::: رپوٹ محمد اشفاق نیاز
میاں چنوں (نامہ نگار)مایہ ناز شاعر و نثر نگار مختلف تین زبانوں میں شاعری کرنے والے تیس سے زائد کتابوں کے مصنف پروفیسر غلام حسین ساجد کے اعزا ز میں تقریب پذیرائی میں علمی ادبی شخصیات نے خراج تحسین پیش کیا پروفیسر غلام حسین ساجد اس دور کے عظیم شاعرہیں مقررین کاخطاب،تفصیلات کے مطابق اردو،پنجابی ،اور رچناوی ،زبان کے مایہ ناز شاعر و نثر نگار ،تیس سے زائد کتابوں کے مصنف پروفیسر غلام حسین ساجد کے اعزاز میں تقریب پذیرائی غزل میرج ہال میاں چنوں میں منعقد ہوئی،صدارت مولانا محمد حسین آزا د کے پڑپوتے شاعر،سفرنگار اور افسانہ نگار ڈاکٹر آغاسلمان باقر نے کی،جبکہ معروف افسانہ نگار علی تنہا مہمان اعزا ز تھے،مہمانان خصوصی میں معروف شاعر پروفیسر احمد ساقی،پروفیسر ڈاکٹر افتخار شفیع ،اعظم ملک ، پروفیسر منیر ابن رزمی اور عابد حسین عابد تھے،فاروق طراز ،پروفیسر مقدر حسین سپرا،عدنان آصف بھٹہ،لیکچرار حفصہ ملک اور پروفیسر اقبال عابد نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے غلام حسین ساجد کی ادبی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پروفیسر غلام حسین ساجد اس وسیب کیلئے فخر کا باعث ہیں،مہمانان خصوصی اور صاحب صدارت نے غلام حسین ساجد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت اردو شعر و ادب کے نابغہ روزگار ،شاعر و ادیب ہیں ،نظامت کے فرائض شیماا قبال اور ثمینہ یٰسین نے ادا کئے،تقریب کا اہتمام ناول نگار پروفیسر اقبال عابد ،سہیل انور،ریاض ساجد،حق نوازاور امین سندھو کیا تھا،تقریب پذیرائی میں ادبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محسن وال (نامہ نگار )بورا روڈ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر بیٹا جاں بحق باپ بیٹا شدید زخمی تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں84بارہ ایل کے رہائشی موٹر سائیکل سوار باپ اور دوبیٹوں کو ٹرالر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کاشف والد نور محمد موقعہ پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا والد نور محمد اور بھائی علی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا

محسن وال (نامہ نگار  ) نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار مسافر بس کار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ایک بچے اور تین خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار نیشنل ہائی وے 128والا موڑ کے قریب کار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچے طیب سمیت تین خواتین مدیحہ ،عاصمہ ،رابعہ اور آٹھ افراد فیاض ،اشفاق ،وارث ،جعفر ،یونس زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو1122نے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا گیا 

محسن وال (نامہ نگار  )

چوری کی بجلی پکڑوانے پر بجلی چوروں کی نجی چینل کے رپورٹر کو قتل کرنے کی دھمکیاں ایس ڈی او میپکو چوہدری عطاء نے بجلی چوروں کو بغیر مقدمہ درج کروائے مک مکا کے بعد چھوڑ دیا

نجلی چینل کے رپورٹر نے دھمکیاں دینے والے بجلی چوروں صابر اور محمد اقبال کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں کو کاروائی کے لئے درخواست دے دی تفصیل کے مطابق نجی چینل کے رپورٹر مجید احمد بھنڈر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صابر اور محمد اقبال نامی شخص کوٹھی نند سنگھ میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے چلے آرہے تھے جس کی اطلاع میں ایس ڈی او میپکو چوہدری عطاء محمد کو دی اور ایس ڈی او اپنے لائن مین کے ہمراہ موقعہ پر گیا بجلی چوری کرنے والوں کے دومیٹر اتار لئے اور بعد میں بھاری نذرانہ لے کر بجلی چوروں کو بغیر مقدمہ درج کرائے میٹر واپس کردیئے بجلی چور انٹر نیٹ کے سپیشل نمبر سے مجھے کال اور ایس ایم ایس کرکے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں واضح رہے کہ دھمکیاں دینے والے صابر کا بھائی قبل ازیں مقدمہ قتل میں ملوث ہے اور لاہور جیل میں ہے ملزمان ایس ڈی او میپکو چوہدری عطاء محمد کے ایماء پر دھمکیاں دے رہے ہیں کاروائی کی جائے

محسن وال (نامہ نگار )ڈویثرنل پبلک سکول اینڈ کالج میاں چنوں کارکردگی کے لحاظ سے ڈویثرن کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام رکھتا ہے جس کا کریڈٹ ادارے کے اساتذہ اور ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خانیوال چوہدری اشفاق گجر ڈی پی ایس کی سالانہ حسن کارکردگی وتقسیم انعامات کی تقریب میں دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کے لئے جدید خطوط پر نظام تعلیم استوار کرنا ضروری ہے وقت آگیا ہے کہ جدید دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں مستقبل کے معماروں پر فوکس کرنا ہوگا ضلع خانیوال جنوبی پنجاب کا واحد ضلع ہے جہاں پر پانچ ڈویثرنل پبلک سکول اینڈ کالجز ہے اس موقعہ پر پرنسپل راؤ محمد صدیق نے کہا کہ کارکردگی وانعامات حاصل کرنے والے طلباء وان کے والدین مبارک کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس میاں چنوں نا صرف تعلیم وتربیت کے حوالے سے نمایاں ہیں بلکہ ضلع بھر میں بہترین فرنیچر سہولیات کے ساتھ ساتھ معیاری ماحول بھی فراہم کرتا ہے بعد ازاں طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے تقریب میں ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز سمیت طلبا و طالبات کے والدین اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں