335

امریکہ پاکستان تعلقات کو دیکھئے کرنل ریٹائرڈ اسد مسعود کے نظریہ سے ایک منفرد تحریر :::

فرض کریں اگر امریکا پاکستان پر حملہ کر دے تو کیا ہو گا؟۔کیا پاکستان دفاع میں امریکا کا مقابلہ کر سکتا ہے؟؟؟
یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب ہمارے حکمرانوں سے ہمیشہ منفی میں ملے گا۔اور ہو سکتا ہے وہ یہ بات سن کر کانوں کو بھی ہاتھ لگانا شروع کر دیں۔

ظاہری طور پر نظر یہی آتا ہے کہ پاکستان امریکا کا وار برداشت نہیں کر سکتا۔لیکن یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ امریکا پاکستان سے شدید بغض رکھنے کے بوجود پاکستان پر حملہ کیوں نہیں کر رہا۔۔شاید کوئ وجہ ضرور موجود ہے۔

پاکستان ایٹمی طاقت بننے کے بعد سے اب تک مسلسل امریکا کے الزامات کے سائے میں ہے اور ہمیشہ سے یہی خدشہ تھا کہ امریکا پاکستان پر ایٹمی ہتھیار چھیننے کے لیۓ حملہ ضرور کرے گا لیکن امریکا افغانستان تو آ گیا پر اس سے آگے نا بڑھ سکا۔

امریکا ہر میدان میں اپنا نیا ہتھیار لے کر آتا ہے لیکن پھر بھی ہار جاتا ہے۔دوسری طرف پاکستان ہر جنگ میں پرانے ہتھیاروں ںسے ہی جیت جاتا ہے۔امریکا کے پاس خفیہ ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ موجود ہے جسے امریکا ممکنہ اگلی عالمی جنگ میں استعمال کرے گا۔لیکن کچھ خفیہ کانٹے پاکستان بھی تیار کر چکا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق پاکستان اپنے جدید طیارے کبھی بھی منظر عام پر نہیں لے کر آیا۔۔اگر گوگل پر دیکھا جائے تو پاکستان چائنہ سے جدید جے-10 فائیٹر طیارے بھی لے چکا ہے۔پاکستان کے پاس ایٹمی ہتیاروں کی سٹوریج ٹوٹل امریکی نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ ہے۔

پاکستان کی سمندری دفاع کے لیے نیم ہائپرسونک میزائیل CM-400AKJ موجود ہیں جبکہ فضائ دفاع کے لیے ایل وائ-80 جیسے جدید ترین ائیرڈفینس موجود ہیں جو کہ افغانستان میں موجود امریکی آرمی کے لیۓ کافی ہیں۔

پاکستانی تیمور بین الابرعظمی بلاسٹک میزائیل ایک سیکرٹ ہتھیار سمجھا جاتا ہے جو کہ امریکا تک پہنچ سکتا ہے۔غالب امید ہے کہ پاکستان اگلی نسل کے الحیدر ٹینک بھی بنا چکا ہے جبکہ یہ بات افیشیل طور پر واضع ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کا سب سے چھوٹا ایٹم بمب موجود ہے جسے ایک بیگ میں ڈال کر لیجایا جا سکتا ہے۔

امریکا اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو پاکستان بگرام جیسے امریکی فضائ اڈے کو راکھ کا ڈھیر بنا دے گا

اللّہ کے فضل سے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ہر طرف سے محفوظ ہیں۔اگر کسی گورے یا کالے آمریکی نے ہالی ووڈ کا کھیل کھیلنے کی کوشش کی تو پاکستان کے غیور سپاہی افغانستان کو امریکی فوجیوں کا قبرستان بنانے میں دیر نہیں کریں گے۔

شاید امریکا یہ بات جان گیا ہے کہ پاکستان منہ کا نوالہ نہیں جو نگل لیا جائے بلکہ پاکستان گلے کی وہ ہڈی ہے جو نگلنے والا تو مر جاتا ہے پر ہڈی کو نقصان نہیں ہوتا۔

ہم چهین لیں گے تم سے یہ شان تیری غرور تیرا
تم مانگتے پهرو گے———– اپنا غرور ہم سے
ہم چهوڑیں گے تمہیں ۔۔۔۔۔۔۔ایسا رسوا کر کے
تم پوچهتے پهرو گے——– اپنا قصور ہم سے

#Pakistan_Zindabad??
#**********************

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں