369

پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل کے چیرمین جاوید فخری صاحب کے بھائی کا قتل اور اداروں کا کردار ::::: تحریر اصف علی خان

ضلع خانیوال
صحافت کے دشت میں اپنی عمر کے( پانچویں دہائی) پر جب آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو اپ کو دھول مٹی کے علاوہ کچھ نظر نا اے تو آپ کا مایوس ھونا بنتا ھے
یہی حال خانیوال کے

( باباے صحافت جناب جاوید فخری صاحب) کا ھے

عمر ھو گئی پولیس عدلیہ اور عوام کے درمیان بڑھتے ھوے خلیج کو کم کرنے میں مصروف ھیں
اپنی قلم اور عمل سے جن اداروں کے حق میں ڈٹ کے کھڑے رھے ان اداروں نے ھی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیا ھے
لوگ کے لیے انصاف طلب کرنے والے
لوگوں کی خبر بنانے والے خود خبر بن گئے ھیں
سب سے پہلے بزرگ
(صحافی) (مظلوم ) (سائل ) (طالب انصاف)
جاوید فخری صاحب اور ان کے پورے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ھوں
بھرے زخموں کو عدالت عالیہ نے ایک بار پھر تازہ کر دیا

الیکٹرانک پریس میڈیا کے دوستوں سے گزارش ھے اپنے حصہ کی شمع جلائیں اور صحافی برادری کا مسائل پر متحد ھونا ثابت کریں
سال 2018 ضلع خانیوال جرائم کرائم قتل کے لحاظ سے صحافی برادری پر بھاری گزرا ھے
قتل چوری ڈکیتی والے سائل صحافی یا اس کے خاندان کو ابھی تک کسی ایک کیس میں بھی انصاف نہیں ملا
پولیس اور انتظامیہ صحافیوں کو تحفظ دینے انصاف فراہم کرنے میں مکمل ناکام رھی ھے اور تاحال یہی صورت حال ھے

میری پریس الیکٹرانک میڈیا سے گزارش ھے اس معاملے کو ہائی لائٹ کریں اور ملتان ہائی کورٹ لاھور ہائی کورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل ھے کہ وہ اس کیس پر نوٹس لیں اس کیس کی دوبارہ جدید طرز پر تفشیش کروایں تاکہ ابہام ختم ھو اور حق سچ کی فتح ھو
میری محکمہ پولیس سے بھی درخواست ھے کہ دوران تفتیش سارے فائدے ظالموں کو نا دئیے کریں
مدعی پہلے ھی مظلوم ھوتا ھے جانی و مالی لحاظ سے

( مبینہ طور پر ضرب المثل مشہور ھے )

ظالموں کے کیس وکیل اور جج مل کر لڑتے ھیں

جج کی کرسی پر بھی انسان ھوتے ھیں

مظلوم مدعی کے چھوٹے وکیل پر بھی رحم ھونا چاھیے
چھوٹے وکیل کے کلائنٹ کو بھی انصاف ملنا چاھیے

کیسے ممکن ھے کہ قاتلوں کی گرفتاری اور پریس ریلیز میں اقبال جرم کے اقرار کے بعد مجرم ب گناہ ھو جائیں سب کچھ ان ریکارڈ ھے

جرم سرزد ھو جانا ایک حادثہ ھے مگر جرم کے بعد مظلوم کو انصاف اور ظالم کو سزا نا ملنا انسانی غفلت ھے
حضرت عمر فاروق رضی اللہ نے فرمایا ھے
ظالم پر رحم
مظلوم پر ظلم ھے
جاوید فخری صاحب
اللہ ربالعزت نے قرآن میں فرمایا ھے
(القران ) ترجمہ
اور تجھے علم نہیں شاید اللہ اسکے بعد کوئی بہتر صورت پیدا کرے
لکھنے کو بہت کچھ ھے مگر صحافتی ب بسی اور حصول انصاف کی طلب نے ہاتھ جکڑ رکھے ھیں
ب گناہ مقتول کے بھائی جاوید فخری صاحب کی اداسی آنکھ بھر دیتی ھے

03008397902
وسیلہ نیوز
چیف ایڈیٹر
آصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں