319

ڈی ایس پی میاں چنوں ناصر علی ثاقب نے تلمبہ میں فری ائی کیمپ کا افتتاح کر دیا فری ائی کیمپ کا دورانیہ 5 دن ھے ؛؛؛؛؛؛رپورٹ، میاں ثاقب علی، تلمبه

تلمبه: آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے زیر انتظام پانچ روزه فری آئی کیمپ کا تلمبه شۂر میں ڈیره ماسٹر پرویز پر افتتاح کر دیاگیا،

فری آئی کیمپ کا افتتاح ڈی ایس پی میاں چنوں ناصر علی ثاقب نے کیا،
اس موقع پر آل پاکستان میڈیا کونسل تحصیل میانچنوں کی ٹیم نے مۂمان خصوصی کا بهرپور ویلکم کیا،
تقریب میں ڈی ایس پی ناصر علی ثاقب کے علاوه صوبائی جنرل سیکرٹری زبیر پراچه، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید چودهری اور ضلعی جنرل سیکرٹری محبوب احمد، تلمبه شۂر کے معروف کالم نویس اور سماجی شخصیت سلیم شاهد صاحب، ممتاز علی منج اور دیگر نے شرکت کی،
فری آئی کیمپ میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز پانچ روز تک تلمبه اور گردونواح میں پانچ مختلف مقامات پر مستحق غریب اور نادار آنکهوں کے مریضوں کے مفت چیک اپ، مفت ادویات، ٹیسٹ، چشمے اور آپریشن کریں گے،
سیاسی و سماجی حلقوں نے آل پاکستان میڈیا کونسل اور تحصیل میاں چنوں کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراها اور مزید کامیابیوں کی دعاؤں سے نوازا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں