کبیروالا
دوہرے اندھے قتل کا ملزم گرفتار ملزم نے معمولی زنجش کی بنا پر میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا
پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو دو ماہ بعد ٹبہ سلطان پور سے گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے نواحی موضع نڑھال عنایت پور میں دو ماہ قبل صدیق اور اس کی بیوی فاخرہ کو رات کی تاریکی تیز دھار آلے سے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا
جس کامقدمہ تھانہ صدر کبیروالا میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا تھا بعدازاں ائی ٹی پولیس کی ٹیم نے دوماہ کی جدوجہد کے بعد ملزم زوالقرنین کو ٹبہ سلطان پور سے گرفتار کرلیا ملزم زوالقرنین کا مقتول سے لین دین کا تنازع تھا
رقم واپس مانگنے پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے مقتول کے گھر سے ہی تیز دھار آلہ اٹھا کر دونوں میاں بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا ملزم زوالقرنین ٹبہ سلطان پور کا رہائشی ہے
اور مقتول کے ساتھ ایک نجی فیکٹری میں کام کرتا تھا جہاں سے ملزم زوالقرنین نے مقتول صدیق سے تعلقات استوار کر لئے تھے پولیس رائع کے مطابق ملزم زوالقرنین نے دولاکھ روپے مقتول صدیق کو ادھار دئیے اور قتل کی واردات سے دو دن پہلے مقتول سے اپنی رقم واپسی کا مطالبہ کیا جس پر مقتول نے رقم چند دن بعد دینے کا وعدہ لیکن ملزم زوالقرنین نشہ کی حالت میں مقتول کے گھر پہنچ گیا
اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا جس پر مقتول صدیق اور ملزم زوالقرنین کے درمیان تلاکلامی ہوئی اور ملزم زوالقرنین نے تیش میں آکر صدیق کو تیز دھار ٹوکے سے قتل کر دیا مقتول کی بیوی فاخرہ نے اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے ایسے بھی قتل کردیا
اور موقع سے فرار ہوگیا جیسے پولیس نے آئی ٹی ٹکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا
ملزم زوالقرنین نے اپنا جرم تسلیم کر لیا
376