سالگرہ کی سیکورٹی پر 20 پولیس اہلکار تعینات ہونگے.
رحیم یار خان کی 16سالہ خواجہ سراء شیلا کی جوانی کی پہلی منفرد سالگرہ
18اپریل کو مقامی میرج لان میں منعقد کی جارہی ہے اس سالگرہ کو یاد گار بنانے کے لیے پولیس کے ڈی پی او نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24روز قبل فول پروف سکیورٹی کی منظوری دے دی۔ سکیورٹی کے لئے ایک ڈی ایس پی اورایک ایس ایچ او کی نگرانی میں پانچ محکموں سپیشل برانچ،سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس اور وائرلیس کنٹرول روم کے انچارچ کے علاوہ 20سکیورٹی گارڈ تعنیات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔واک تھروگیٹ اور خفیہ کیمروں کی تنصیب بھی ہوگی۔