342

سندیلیانوالی ::: پر سکون زندگی کیلئے اللہ کے ذکر کی عادت ڈالیں ،مولانا تصدق حسین گل ::::: تحریر محمد ظفر زریں

عورت نے سیرت نبویﷺ کو پڑھا ہوتا تو وہ یہ کبھی نہ کہتی ،میرا جسم میری مرضی،اجتماع سے خطاب
ہم متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی
سندیلیانوالی

ممتاز عالم دین مولانا تصدق حسین گل نے کہا ہے کہ گھر پر سکون اور دل کوروشن رکھنے کیلئے اللہ کے ذکر کی عادت ڈالیں ،اپنی زندگی میں قرآن کی تلاوت کو شامل کرلیں اور رزق کو پاکیزہ رکھیں کیونکہ رزق پاک نہ ہوتو دعائیں قبول نہیں ہوتیں،اپنی نظر کی حفاظت کریں کیونکہ نظر کی حفاظت سے عبادت کا لطف نصیب ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے اخلاق کو اچھا بنائیں کیونکہ اعمال میں سب سے زیادہ وزن اخلاق کا ہوگا۔عورت نے اگر سیرت نبوی ﷺ کو پڑھا ہوتا تووہ یہ کبھی نہ کہتی کہ ، میراجسم میری مرضی۔اپنی اولادکو سیرت رسول ضرور پڑھائیں اور ان کے سامنے اپنے گھر میں اچھے اخلاق سے زندگی گزاریں ۔انہوں نے کہا کہ ہم متحدہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں