303

سندیلیانوالی میں مضرصحت گوشت کی فروخت،شہری موذی بیماریوں میں مبتلا،ویٹرنری ڈاکٹرو انتظامیہ کی چشم پوشی::::: تحریر محمد ظفر زریں

خودساختہ مزبحہ خانے قائم،دکانوں پر پرائس کنٹرول لسٹیں بھی آویزاں نہیں،قصاب مرضی کے نرخ وصول کرنے لگے،کاروائی کا مطالبہ

سندیلیانوالی(نامہ نگار)

سندیلیانوالی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں قصابوں نے بیمار،لاغر اور قریب المرگ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،قصابوں کی طرف سے خودساختہ مذبحہ خانے قائم کئے گئے جہاں بیمار اور لاغر جانور ذبح کئے جاتے ہیں جبکہ چھوٹا اور بڑا گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے،چھوٹاگوشت کا ریٹ سرکاری طور700روپے اور بڑا گوشت 350روپے ہے جبکہ قصاب چھوٹا گوشت 800اور900کے درمیان بیچ رہے ہیں اور بڑا گوشت 380سے لیکر 400تک بیچا جا رہا ہے۔ پر دکانوں پر پرائس کنٹرول لسٹیں بھی آویزاں نہیں جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر و انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث قصابوں کی موجیں لگی ہوئی ہیں جس کے باعث شہری صحت مند گوشت کھانے کو ترس چکے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر،ای ڈی او لائیو سٹاک سے مضر صحت گوشت کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے قصابوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں