255

میاں چنوں شہر میں دن کے اوقات میں پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک کا داخلہ جاری ::::: رپوٹ اشفاق نیاز

محسن وال (نامہ نگار ) پابندی کے باوجودہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ دن کے اوقات میں جاری شہر کی سڑکوں پر ٹرکوں اور ٹرالرز کھڑے کرکے لوڈ اور ان لوڈ کرنے کی وجہ سے سڑکیں بلاک رہنے لگیں شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ٹریفک پولیس کا انچارج منتھلی کے عویض خاموش تفصیل کے مطابق
میاں چنوں شہر میں دن کے اوقات میں پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک کا داخلہ جاری
شہر کی مین سڑکوں پر ٹرکوں اور ٹرالر کھڑے کرکے سامان لوڈ اور ان لوڈ کیا جانے لگا جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں بلاک رہنے لگیں ٹریفک پولیس میاں چنوں کا انچارج رانا خرم شہزاد منتھلی کے عویض خاموش تماشائی بن گیا ،شہریوں نے آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

محسن وال  (نامہ نگار ) تحصیل میاں چنوں میں گندم فصل پر بیماریوں کا حملہ شدت اختیار کرگیا محکمہ زراعت کے عملہ جانب سے مناسب رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی اوسط پیداوار میں کمی کا خدشہ کاشتکار پریشان تفصیل کے مطابق تحصیل میاں چنوں میں گندم کی فصل پر فنگس کا حملہ شدت اختیار کرگیا ،محکمہ زراعت کے عملہ جانب سے مناسب رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی اوسط پیداوار میں کمی کا خدشہ کاشتکار پریشان کاشتکاروں نے محکمہ زراعت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت میاں چنوں کے عملہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہماری گندم کی فصل تباہ ہورہی ہے لیکن ہماری مناسب رہنمائی نہیں کی جارہی 

محسن وال (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے نقشہ برانچ کی ملی بھگت شہر میں بغیرنقشہ منظوری کے کمرشل عمارتوں کی تعمیر جاری پارکنگ کی جگہ بھی نہ چھوڑی جانے لگی تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی میاں چنوں کی پلاننگ برانچ کے عملہ کی ملی بھگت کی وجہ سے جمال چوک میں کمرشل عمارت کی بغیر نقشہ منظوری تعمیر جاری مالکان نے پارکنگ کی جگہ بھی نہیں چھوڑی واضح رہے کہ قبل ازیں بھی شہر میں غیر قانونی طور پر بغیر پارکنگ ایریا چھوڑے کمرشل مارکیٹیں تعمیر ہوچکی ہیں پارکنگ ایریا نہ ہونے کی وجہ سے شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑکوں پر کھڑی کرتے ہیں جس کی وجہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

محسن وال  (نامہ نگار) نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی ایک شیر خوار بچہ جاں بحق ایک خاتون سمیت دو زخمی تفصیل کے مطابق نیشنل ہائی وے پر 133سولہ ایل کے قریب لاہور سے رحیم یار خاں جانے والی فیملی کی کار ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچے خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا جہاں پر شیر خوار بچہ حدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کے والدین کی حالت خطرے سے باہر ہیں 

محسن وال  (نامہ نگار  ) مکان کی چھت گرنے سے دوخواتین سمیت تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 136سولہ ایل کے رہائشی ریاض مسیح کے مکان کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کر دوخواتین نسرین بی بی ،انوری بی بی اور ریاض مسیح شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا گیا  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں