238

بھکر میں بس نے اسکول رکشے کو کچل دیا، 6 طالبات سمیت 7 جاں رپوٹ طلحہ راجپوت

بھکر میں بس نے اسکول رکشے کو کچل دیا، 6 طالبات سمیت 7 جاں

بھکر: جھنگ روڈ پر مسافر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسکول کی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

بھکر میں 9 ویں جماعت کی طالبات امتحان دے کر واپس اپنے گاؤں جارہی تھیں کہ جھنگ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس ان کے رکشے پر چڑھ دوڑی۔

حادثہ اتنا سنگین تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور 5 طالبات موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ایک زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔ رکشہ اس بری طرح کچلا گیا کہ اس کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا۔ اس موقع پر المناک مناظر دیکھے گئے اور بچیوں کی کتابیں ان ہی کے خون میں ڈوبی پڑی تھیں۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں