303

گندم خریداری پالیسی 2019 کی منظوری،فی من گندم سرکاری ریٹ 1300روپے مقرر کردیا گیا ::::رپوٹ چوہدری جان شہزاد


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی
زیرصدارت گندم خریداری پالیسی 2019 کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں رواں سال 2019 کیلئے گندم خریداری پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں سے 1300روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی،اجلاس میں باردانہ کی تقسیم کیلئے درخواستیں 8 اپریل سے شروع کرکے درخواستیں 15 اپریل تک وصول کرنے جبکہ باردانہ کی تقسیم 21اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں